اے سی کوٹلی نے تجاوزات کا خاتمہ کرکے عوام کو پریشانی سے بچا لیا ، تجاوزات کی تکلیف سب سے زیادہ امیر اور بااثر طبقے کو ہوتی ہے ،امرا کی سہولت کے لئے کی جانے والی مہم میں بے چارے غریب راہ گیروں کو فائدہ پہنچ جاتا ہے ،جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے مرکزی رہنماء عارف لون کا بیان

جمعہ 2 نومبر 2012 13:18

کوٹلی (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین، آئی این پی ۔2نومبر 2012ء) جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے مرکزی رہنماء عارف لون نے کہاہے کہ اے سی کوٹلی نے تجاوزات کا خاتمہ کرکے عوام کو بہت بڑی پریشانی سے بچا لیا ہے تجاوزات کی تکلیف سب سے زیادہ امیر اور بااثر طبقے کو ہوتی ہے جن کی گاڑیاں تجاوزات کی زد میں پھنسی رہتی ہیں ۔امرا کی سہولت کے لئے کی جانے والی مہم میں بے چارے غریب راہ گیروں کو بھی فائدہ پہنچ جاتا ہے مگر افسوس اس بات کا ہے کہ چیکنگ صرف گوشت،بڑے ہوٹلوں اور فروٹ والوں کی کی جاتی ہے حالانکہ اس مہنگائی کے دور میں غریب کیلئے ہوٹل پر کھانا یا گوشت خریدنا خواب خرگوش ہے چیکنگ گیس گیس ایجنسیوں یا پیٹرول پمپوں کی جاتی ہے جبکہ غریب کی دسترس میں آنے والی اشیاء آٹا،مٹی کا تیل یالکڑی ہے۔

مٹی کا تیل،لکڑی،آٹا اور سبزی کی طرف دھیان ہی نہیں دیا جاتاہے کیونکہ یہ اشیاء ملک کی80فیصد غریب عوام استعمال کرتی ہے کوٹلی کی تاریخ میں آج تک کسی بڑے مگر مچھ کو ہاتھ نہیں ڈالا گیا صرف پرچون کا کاروبار کرنے والے چھوٹے دیہاڑی دار لوگوں کی چیکنگ کی جاتی ہے جن کی مثال یہ ہے کہ گنجی دھوئے گی کیا اور نچوڑے گی کیا“مہنگائی سے غریب آدمی کا فائدہ پہنچانے کیلئے بڑے مگر مچھوں پر ہاتھ ڈالا جائے جو کہ تمام قوم کا خون نچوڑتے ہیں ۔

(جاری ہے)

عارف لون نے کہاکہ دلیرانہ قدم اٹھانے پر جے کے ایل ایف کے کارکن اے سی کوٹلی کے دست وبازو ہونگے اور غریب عوام کی دوعائیں اے سی صاحب اور کوٹلی انتظامیہ کے لئے ہوں گی۔

متعلقہ عنوان :