جعلی ادویات کی فروخت پر مکمل نظر رکھی ہوئی ہے ۔ وفاقی وزیر صحت

جمعہ 19 جنوری 2007 14:02

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین19جنوری2007 ) وفاقی وزیر صحت نصیر خان نے کہا ہے کہ وزارت صحت نے ملک بھر میں جعلی ادویات کی فروخت پر کڑی نظر رکھی ہے وہ جمعہ کے روز سینیٹر محمد طلحہٰ کے سوال کا جواب دے رہے تھے وفاقی وزیر نے ایوان کو بتایا کہ اچھے برے لوگ ہر جگہ موجود ہیں جہاں تک وفاقی ہسپتالوں میں ادویات کے معیار کا سوال ہے وہاں اعلیٰ کوالٹی کی ادویات مفت فراہم کی جارہی ہیں طلحہٰ محمو نے اس پر کہا کہ ملک میں جعلی ادویات کی بھرمار ہے میں نے خود ایک انجکشن خریدا جس میں بال موجود تھا اس پر وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ آپ اس طرح کے کیس کے بارے میں تفصیل بتائیں تاکہ کارروائی ہوسکے انہوں نے اراکین سینٹ سے کہا کہ یہ عوام کی زندگیوں کا مسئلہ ہے آپ اس کے لئے ہمارے ساتھ تعاون کریں۔