سپریم کورٹ کے رجسٹرار ڈاکٹر فقیر حسین بخاری کی صدارت میں نیشنل جوڈیشل پالیسی کمیٹی کا اجلاس، لاہور ہائی کورٹ کے رجسٹرار احمد نعیم سمیت تمام ہائی کورٹس کے رجسٹرار اور دیگر کی شرکت

جمعہ 2 نومبر 2012 23:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔2نومبر ۔2012ء) سپریم کورٹ کے رجسٹرار ڈاکٹر فقیر حسین بخاری کی صدارت میں نیشنل جوڈیشل پالیسی کے حوالے سے کمیٹی کا اجلاس لاہور ہائی کورٹ کے رجسٹرار احمد نعیم سمیت تمام ہائی کورٹس کے رجسٹرار اور دیگر کی شرکت ،نیشنل جوڈیشل پالیسی پر عملدرآمد اور پے رول پر ملزمان کی رہائی سمیت دیگر معاملات کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز سپریم کورٹ رجسٹری برانچ میں ڈاکٹر فقیر حسین بخاری کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں لاہور ہائی کورٹ کے رجسٹرار احمد نعیم ،ایڈیشنل پروسکیوٹر جنرل عبد الصمد ،ایڈیشنل آئی جی نسیم زمان ،ہوم سیکرٹری پنجاب شاہد خان کے علاوہ خیبر پختونخواہ ،بلوچستان ،اسلام آباد اور سندھ ہائی کورٹ کے رجسٹرار نے شرکت کی اور اجلاس کے دوران مختلف معاملات کا جائزہ لیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :