چوہدری نثار صحت یاب کے فوری بعد لاہور چلے گئے ، نواز شریف سے نگران حکومت پر مشاور ت کریں گے

جمعہ 2 نومبر 2012 23:18

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔2نومبر ۔2012ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری نثار علی خان صحت یاب ہونے کے بعد جمعہ کو لاہور چلے گئے ہیں جہاں وہ مسلم لیگ(ن) کے صدر میاں نواز شریف سے ملاقات کریں گے، تفصیلات کے مطابق چوہدری نثار علی خان گزشتہ تین دن سے بلڈپریشر کم ہونے کی وجہ سے علیل تھے، پولی کلینک ہسپتال میں ان کا طبی معائنہ کیا گیا تو ڈاکٹرز نے ای سی جی کے علاوہ ان کے دیگر ٹیسٹ کئے اور وہ وی آئی پی وارڈ دو روز زیر علاج رہے جس کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں آرام کرنے کا مشورہ دیا تھا ۔

(جاری ہے)

لیکن طبیعت کی بہتری پر وہ جمعہ کو ہسپتال سے سیدھے لاہور چلے گئے، جہاں وہ مسلم لیگ(ن) کے سربراہ میاں نواز شریف سے ملاقات کریں گے جس میں نگران حکومت کے قیام کیلئے وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے یہاں نواز شریف سے ٹیلی فون پر رابطے کی تفصیلات معلوم کرکے نگران حکومت کے بارے میں ان سے مشاورت کریں گے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ رات وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے ہسپتال میں چوہدری نثار علی خان کی عیادت کی اور انہیں نواز شریف کا ایک خصوصی پیغام پہنچایا تھا۔