سلمان خان کا سگریٹ نوشی ترک کرنے کافیصلہ

ہفتہ 3 نومبر 2012 12:24

ممبئی(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔3نومبر 2012ء) بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان ان دنوں ہیں اپنی صحت کے بارے میں فکرمند اسی لیے انہوں نے سگریٹ نوشی ترک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سلمان خان نے گذشتہ سال جبڑوں کا آپریشن کرایا لیکن درد ہے کہ اب بھی کبھی کبھی ستانے آجاتا ہے ، دوائیں ہیں کہ جان نہیں چھوڑ رہیں۔

(جاری ہے)

اسی لیے بالی ووڈ کے باڈی گارڈ ہیں اپنی صحت کے بارے میں فکر مند ہیں، اسی لئے انہوں نے فوری طور پر سگریٹ نوشی اور شراب نوشی ترک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سلمان کا تو اب یہ عالم ہے کہ وہ کسی کو اپنے قریب سگریٹ نوشی کرتا ہوا برداشت ہی نہیں کرسکتے۔بالی ووڈ کے منا بھائی نے بھی سلمان خان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے سگریٹ اور شراب کا استعمال کم کردیا ہے جب کہ منشیا کوئرالہ بھی سگریٹ اور شراب چھوڑنے کا اعلان کرچکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :