ڈاکٹر سعید خان کے اغوا کیخلاف بلوچستان بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرزکی17ویں روز ہڑتال،مریض بے آسرا، پریشانی کا نوٹس لینے والا کوئی نہیں، ڈاکٹروں نے سرکاری ہسپتالوں میں تو ہڑتال کی ہوئی ہے، اپنے پرائیوٹ کلینکوں میں بھاری بھرکم فیس وصول کررہے ہیں، مریض، مریضوں کی پریشانی سے باخوبی واقف ہیں،ہڑتال انتہائی مجبوری میں کی ہے، ڈاکٹروں کا قتل اور اغوا روز کا معمول بن چکا ہے، حکومت کوئی اقدام نہیں کررہی،ڈاکٹرز

ہفتہ 3 نومبر 2012 12:40

کوئٹہ (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین، آئی این پی ۔3نومبر 2012ء) کوئٹہ کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی ہڑتال ہفتہ کو17ویں روزبھی جاری رہی ، او پی ڈی اور دیگر شعبے بند ہونے سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ڈاکٹر سعید خان کے اغوا کیخلاف سول ہسپتال سمیت تمام سرکاری شفاخانوں میں ڈاکٹروں کی جانب سے او پی ڈیز اور دیگر شعبوں کا بائیکاٹ ہفتہ کو 17ویں روز میں داخل ہوگیا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹروں نے پی ایم اے کے اجلاس میں ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کیا تھا۔ہڑتال کے باعث مریض رلنے لگے ،مریضوں نے کہاہے کہ ان کی پریشانی کا نوٹس لینے والا کوئی نہیں۔ ڈاکٹروں نے سرکاری ہسپتالوں میں تو ہڑتال کی ہوئی ہے مگر اپنے پرائیوٹ کلینکوں میں بھاری بھرکم فیس وصول کررہے ہیں۔ جب کہ ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ مریضوں کی پریشانی سے باخوبی واقف ہے۔ ہڑتال انتہائی مجبوری میں کی ہے، کیونکہ ڈاکٹروں کا قتل اور اغوا روز کا معمول بن چکا ہے۔ حکومت کوئی اقدام نہیں کررہی۔ اس لئے مجبور ہوکر احتجاج کا راستہ اختیار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :