متوسط طبقے کی اکثریت برطانیہ چھوڑنے کی خواہاں، 66 فیصد خاندان برطانیہ میں خراب موسم، سلیبرٹی کلچر اور بددماغ لوکلز سے بیرون ملک منتقل ہونا چاہتے ہیں،سروے رپورٹ

ہفتہ 3 نومبر 2012 14:35

لندن(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین، آئی این پی ۔3نومبر 2012ء) متوسط طبقے کی اکثریت برطانیہ چھوڑنے کی خواہاں ہیں کیونکہ اب یہاں مناسب کوالٹی لائف نہیں ہے۔ یہ انکشاف ایک سروے میں ہوا۔ ریسرچرز کے مطابق تین میں سے دو یعنی 66 فیصد فیملیز برطانیہ میں خراب موسم، سلیبرٹی کلچر اور بددماغ لوکلز کی وجہ سے بیرون ملک منتقل ہونا چاہتی ہیں۔ فیملیز نے کہا ہے کہ وہ اقتصادی تنزلی، مہنگی ہاسنگ، برطانوی سوسائٹی میں ہمسائیگی اور کمیونٹی سپرٹ کے خاتمے کے باعث بھی یہاں سے جانا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ سروے یونیورسٹی آف ہڈرز فیلد نے کیا جس میں لوگوں نے امیگریشن کے لئے آسٹریلیا کو پسندیدہ ترین ملک قرار دیا۔ اس کے بعد امریکہ، نیوزی لینڈ، کینیڈا، یورپ کے مختلف ممالک سپین، فرانس اور اٹلی ہیں۔ امیگریشن کی وجوہ میں خراب موسم کو سب سے زیادہ اہمیت دی گئی۔ 10 میں سے چھ جواب دہندگان خراب موسم کی وجہ سے برطانیہ چھوڑنا چاہتے ہیں۔ 10 میں سے 9 برطانوی والدین چاہتے ہیں کہ ان کے بچے ایسے ماحول میں پرورش پائیں جہاں سلیبرٹی زدہ کلچر نہ ہو۔ یہ سروے ایک ہزار برطانوی خاندانوں سے کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :