اسٹیج اور ٹی وی کے معروف آرٹسٹ سکند صنم کینسر سے انتقال کرگئے

پیر 5 نومبر 2012 18:53

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5نومبر۔2012ء)اسٹیج اور ٹی وی کے مشہور آرٹسٹ سکندر صنم پیر کی شام یہاں مقامی اسپتال میں انتقال کرگئے، وہ گزشتہ تین ماہ سے جگر اور معدے کے کینسر میں مبتلا تھے۔

(جاری ہے)

انکی نماز جنازہ پیر کو بعد نماز عشاء اللہ والی مسجد چونا ڈپو رنچھوڑ لائن میں ادا کی جائے گی، جبکہ تدفین کورنگی کے قبرستان میں ہوگی۔سکندر صنم کے مقبول اسٹیج ڈراموں میں بے بیا معین اختر قابل ذکر ہے۔جس میں انھوں نے حکیم کا یادگار کردار ادا کیا تھا۔اسکے علاوہ انھوں نے سلمان خان کی فلم تیرے نام کی پیروڈی تیرے نام ( ٹو) سے کی تھی۔اس فلم میں ویڈیو کے ذریعے بے پناہ مقبولیت حاصل کی تھی۔