14 ادویات کی قیمتوں ميں اضافے کا نوٹيفکيشن جاری

پیر 5 نومبر 2012 21:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5نومبر۔2012ء)وزارت ریگولیشن اینڈ سروسز کی ڈرگ پرائسنگ کمیٹی کی منظوری کے بعد چودہ ادویات کی قيمتوں ميں اضافے کا نوٹيفيکيشن جاری کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

پاکستان فارما سوٹیکل ایسوسی ایشن کے مطابق وزارت ریگولیشن اینڈ سروسز کی ڈرگ پرائسنگ کمیٹی کے اجلاس ميں چودہ دواؤں کی قيمت ميں اضافے کی منظوری دی گئی تھی۔ جس کا نوٹيفيکيشن جاری کر ديا گيا۔ ان ادويات کی قيمتوں ميں پچيس سے پچاس فيصد اضافہ کيا گیا ہے۔