شعیب محمد کا پانچ سالہ بیٹا آیان شدید علیل، اہل خانہ پریشان، پرستاروں سے دعائے صحت کی اپیل

منگل 6 نومبر 2012 12:47

کراچی (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین، آئی این پی ۔6نومبر 2012ء) سابق پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر شعیب محمد کے بیٹے آیان محمد کی پانچویں سالگرہ اس ماہ کی24 تاریخ کو ہے۔ آیان محمد کا گزشتہ دنوں دماغ کا آپریشن ہوا تھا جس کے بعد وہ شدید علیل ہے۔ آیان اپنے دادا حنیف محمد اور والد شعیب محمد کا بہت لاڈلہ ہے۔ شعیب محمد اپنے بیٹے کی خراب طبیعت کی وجہ سے سخت پریشان ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شعیب محمد زاروقطار رو پڑے۔ انہوں نے اپنے پرستاروں سے اپیل کی کہ آیان محمد کی صحت یابی کے لئے دعا کریں۔ شعیب محمد نے کہا کہ آپریشن کے دوران سر سے پانی نکالنے کے دوران آیان کی حالت بگڑ گئی تاہم پورا گھر معجزے کا منتظر ہے، اللہ کے یہاں دیر ہے اندھیر نہیں، ہر سال کی طرح اس سال بھی پورا گھر آیان کی سالگرہ کی تیاریوں میں مصروف ہے لیکن ان کی خراب طبیعت نے پورے گھر میں کہرام برپا کیا ہوا ہے، میرے پرستار میرے لاڈلے بیٹے کے لئے دعا کریں۔