نکول کڈمین نے پندرہ پاؤنڈ وزن کم کرلیا

منگل 6 نومبر 2012 12:51

لاس اینجلس( اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین، آئی این پی ۔6نومبر 2012ء)پینتالیس سالہ اداکارہ نکول کڈ مین نے ہدایتکار کے کہنے پر پندرہ پاؤنڈ وزن کم کر لیا۔

(جاری ہے)

لی ڈینسل نے اپنی نئی فلم میں نکول کڈ مین کو ایک معاہدے کے تحت کاسٹ کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اگر نکول کچھ دنوں میں پندرہ پاؤنڈ وزن کم کرنے میں کامیاب ہوجاتی ہیں تو وہ اس فلم کے لیے دستیاب ہو پائیں گی۔ فلم میں کام ملنے کی خوشش میں نکول نے پندرہ پاؤنڈ وزن کم کر کے سب کو حیران کر دیا۔ فلموں میں دوبارہ کام ملنے پر نکول کافی خوش نظر آرہی ہیں انہیں یقین ہے کہ اس فلم کے بعد انہیں مزید فلموں کام ملے گا۔