آرمی چیف اور چیف جسٹس کے بیانات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں‘ فوج اورعدلیہ کے معاملات پر (ن ) لیگ کے قائدین کھل کراظہارخیال کرتے ہیں ،موجود صورتحال کے مثبت حل کے تیربہ ہدف نسخے بھی ( ن) لیگ کے پاس ہیں (ن) لیگی رہنماوٴں سے دردمندانہ اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنے تیربہ ہدف نسخے استعمال کرکے موجود ہ صورتحال کاکوئی ٹھوس اورجامع حل قوم کے سامنے پیش کریں تاکہ تذبذب کے شکار عوام چندلمحے چین کی نیندسوسکیں، اراکین رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ مصطفےٰ عزیزآبادی، قاسم علی رضا اورمحمداشفاق کا بیان

منگل 6 نومبر 2012 14:02

لندن(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین، آئی این پی ۔6نومبر 2012ء) متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن اورانٹرنیشنل سیکریٹریٹ کے انچارج مصطفےٰ عزیزآبادی، رابطہ کمیٹی کے رکن اورانٹرنیشنل سیکریٹریٹ کے جوائنٹ انچارج قاسم علی رضا اوررابطہ کمیٹی کے رکن اورانٹرنیشنل سیکریٹریٹ کے جوائنٹ انچارج محمداشفاق نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہاہے کہ موجودہ صورتحال کے بارے میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویزکیانی اورچیف جسٹس سپریم کورٹ افتخارمحمدچوہدری ، دونوں کے بیانات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔

(جاری ہے)

مصطفےٰ عزیزآبادی، قاسم علی رضا اورمحمداشفاق نے کہاکہ فوج اورعدلیہ کے معاملات پر پاکستان مسلم لیگ ن کے قائدین کھل کراظہارخیال کرتے رہے ہیں اورموجودہ صورتحال کے مثبت حل کے تیربہ ہدف نسخے بھی مسلم لیگ ن کے پاس موجودہیں لہٰذا ہم مسلم لیگ ن کے رہنماوٴں سے دردمندانہ اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنے تیربہ ہدف نسخے استعمال کرکے موجود صورتحال کاکوئی ٹھوس اورجامع حل قوم کے سامنے پیش کریں تاکہ تذبذب کے شکار عوام چندلمحے چین کی نیندسوسکیں۔