سابق انگلش کرکٹر اور کمنٹیٹر رابن جیک مین کینسر میں مبتلا

بدھ 7 نومبر 2012 13:36

لندن (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین، آئی این پی ۔7نومبر 2012ء) سابق انگلش کرکٹر اور کمنٹیٹر رابن جیک مین کینسر میں مبتلا ہو گئے،ان کی سات ہفتوں تک ریڈیوتھراپی کی جائے گی۔ جیک مین اس سے قبل نرخرے سے ٹیومر کے خاتمے کیلئے دوبار سرجری کرا چکے ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کینسر کی بیماری کا سن مایوسی ہوئی تاہم جلد تشخیص ہونے کی وجہ سے انہیں پوری امید ہے کہ وہ ٹھیک ہو جائیں گے۔

(جاری ہے)

طبی معائنے کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں چار ماہ تک مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے اور امید ہے کہ وہ آئندہ برس دوبارہ کمنٹری کیلئے دستیاب ہوں گے۔ جیک مین کو انگلینڈ کی طرف سے چار ٹیسٹ اور پندرہ ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچز کھیلنے کا اعزاز حاصل ہے۔ انہوں نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 14 سو سے زائد وکٹیں اور پانچ ہزار سے زائد رنز سکور کئے۔ بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد انہوں نے کمنٹری شروع کر دی تھی۔

متعلقہ عنوان :