تحریک آزادی کشمیر انتہائی نازک موڑہے ‘پاکستان کا حکمران طبقہ اپنی روایتی کشمیر دشمنی پراتر آیا ہے ‘ وزارت داخلہ کا بیان کشمیری قوم پر پاکستان کی طرف سے ایٹم بم گرانے کے مترادف ہے ، جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ تحصیل عباسپور کا تحصیل کنونشن سے مقررین کا خطاب

بدھ 7 نومبر 2012 15:30

عباس پور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین، آئی این پی ۔7نومبر 2012ء) جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ تحصیل عباسپور کا تحصیل کنونشن چنار پریس کلب میں منعقد ہوا۔صدارت سردار محمد حیات خان نے کی۔تقریب میں تحصیل بھر سے آئے ہوئے کارکنان نے شرکت کی عہداران کا انتخاب اتفاق رائے سے ہوا۔سردار مدثر امتیاز جنرل سیکرٹری،راجہ آصف اشرف کیانی جائنٹ سیکرٹری،سردار محمد مشتاق خان سیکرٹری نشرواشاعت،خواجہ محمدخلیل سیکرٹری مالیات اورسردار شیراز احمد خان ممبر مجلس عاملہ،سردار رفاقت ،فضل احمد زرگر،شفقت اقبال زرگر ممبران مجلس عاملہ منتخب ہوئے تقریب سے نومنتخب عہدیداران کے علاوہ سردار محمد عابد ایوب ایڈووکیٹ ،سردار محمد حیات خان اور سردار یوسف چغتائی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تحریک آزادی کشمیر انتہائی نازک موڑہے ‘پاکستان کا حکمران طبقہ اپنی روایتی کشمیر دشمنی پراتر آیا ہے ‘ وزارت داخلہ کا بیان کشمیری قوم پر پاکستان کی طرف سے ایٹم بم گرانے کے مترادف ہے ۔

(جاری ہے)

مقررین نے کہاکہ 18نومبر کو کوٹلی میں(جے کے ایل ایف) تقسیم کشمر کی ساری سازشوں کوبے نقاب کرے گا۔زونل کنونشن میں عباسپور سے بڑا قافلہ شمولیت کریگا مقررین نے کہا کہ 6نومبر1947ء کو جو ہزاروں کشمیری جموں کے مقام پر شہید ہوئے ان کا پیغام تقسیم کشمیر نہیں ہے ۔بلکہ وحدت کشمیری ہے آج ہم ان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے یہ عہد کرتے ہیں کہ ہم آپ کے مقدس لہوکو رائیگاں نہیں جانے دیں گے اور غاصبوں سے وطن کو ضرور آذادکرائیں گے۔