امریکہ پاکستان میں دہشتگردوں کے اڈوں کا نوٹس لے ، افغانستان کی ہرزہ سرائی۔۔ توقع کہ اوباما دہشتگردی کے خلاف جدوجہد میں پاکستان میں دہشتگردی کے اڈوں کے مسئلے کو ترجیح دیں گے، دہشتگردی کیخلاف جدوجہد کے دائرہ کار میں پاکستان کے قبائلی علاقوں پر کاروائی کرنی چاہیئے،قبائلی علاقے افغانستان میں تشدد کا سرچشمہ ہیں،مسئلہ حل کرنے سے افغانستان میں دہشتگردی کم ہوجائے گی، عالمی برادری کی مشکلات میں خاصی کمی واقع ہوگی۔ افغان صدر کے ترجمان سیامک ہروی کا امریکی صدر سے مطالبہ

جمعہ 9 نومبر 2012 13:48

امریکہ پاکستان میں دہشتگردوں کے اڈوں کا نوٹس لے ، افغانستان کی ہرزہ ..
کابل (اُردوپوائنٹ تازہ ترین۔ آئی این پی، 11 نومبر 2012 ) افغان صدر کے ترجمان سیامک ہروی نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے امریکی صدر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پاکستان میں دہشتگردوں کے اڈوں کے مسئلے کا نوٹس لیں، کابل حکومت کو توقع ہے کہ اوباما دہشتگردی کے خلاف جدوجہد میں دہشتگردی کے اڈوں کی نابودی کے مسئلے کو جو کہ پاکستان میں پائے جاتے ہیں ترجیح دیں گے، دہشتگردی کیخلاف جدوجہد کے دائرہ کار میں پاکستان کے قبائلی علاقوں پرجوکہ افغانستان میں تشدد کا سرچشمہ ہیں خاص توجہ کرنے سے افغانستان میں دہشتگردی کم ہوجائے گی اور عالمی برادری کی مشکلات میں بھی خاصی کمی واقع ہوگی ۔

(جاری ہے)

افغان میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سیامک ہروی نے اوباما کے دوبارہ صدر منتخب ہونے کی طرف اشارہ کرتیہوئے کہا کہ اوباما اپنے دوسرے دور صدارت میں افغان مسلح افواج کی ٹریننگ اور اسے بھاری ہتھیاروں سے لیس کرنے کے وعدے پورے کریں گے۔ امریکہ کی جانب سے افغان فوج کو بھاری ہتھیار فراہم نہ کرنے پر صدر کرزئی نے نیٹو اور امریکہ کو کڑی تنقید کانشانہ بنایا تھا اور کہا تھا کہ اگر امریکہ نے یہ کام انجام نہ دیا تو افغانستان روس اور چین سے بھاری ہتھیار خریدنے کی کوشش کرے گا۔