سندھ کی کئی شوگر ملز کا حکومتی احکامات کے باوجود کرشنگ شروع کرنے سے انکار

ہفتہ 10 نومبر 2012 17:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔10نومبر۔2012ء) سندھ کی کئی شوگر ملز نے حکومتی احکامات کے باوجود کرشنگ شروع نہیں کی ہے جس کے باعث کاشتکار شدید پریشان ہیں۔شوگر ایکٹ کے تحت شوگر مل انتظامیہ کو پندرہ اکتوبر سے کرشنگ کا آغاز کرنا تھا لیکن چھتیس میں سے پانچ شوگر ملوں نے سرکاری احکامات کے باوجود کرشنگ کا آغاز نہیں کیا۔

(جاری ہے)

جبکہ جن ملوں نے کرشنگ شروع کر بھی دی ہے وہ کسانوں کو پچھلے سال کی مقرر کردہ حکومتی قیمت ایک سو چالیس روپے فی من دے رہی ہیں کیونکہ حکومت نے نئی قیمت کا اعلان اب تک نہیں کیا۔

کین کمشنر کی جانب سے بھی کسی مل انتظامیہ کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی جن شوگر ملوں نے کرشنگ شروع نہیں کی ان میں سیری، آبادگار،ساران،ٹی ایم خان اور انصاری شوگر مل شامل ہیں۔ کسانوں نے الزام لگایا ہے کہ کرشنگ کا آغاز نہ ہونے کے باعث گندم کی بوائی متاثر ہوئی ہے جس سے ان کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :