ملالہ پر حملہ کرنے والے مجرموں کو جلد کٹہرے میں لائینگے، صحت بہتر ہونے پر پوری پاکستانی قوم خوش ہے ،پاکستان میں تمام لڑکیوں کی تعلیم کی حمایت کی گئی اور کہا گیا کہ تعلیم کے ذریعے معاشرے میں اقدار اور برداشت پیدا ہوتی ہے ،دفتر خارجہ کا بیان

ہفتہ 10 نومبر 2012 17:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔10نومبر۔2012ء) پاکستان نے کہا ہے کہ ملالہ یوسف زئی کے مجرموں کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، ملالہ کی صحت بہتر ہونے پر پوری پاکستانی قوم خوش ہے ،پاکستان میں تمام لڑکیوں کی تعلیم کی حمایت کی گئی اور کہا گیا کہ تعلیم کے ذریعے معاشرے میں اقدار اور برداشت پیدا ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو دفتر خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں ملالہ یوسف زئی کے حق میں اٹھنے والی آوازوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔

ملالہ کے حوالے سے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کے بیان کو بھی سراہا گیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان میں تمام لڑکیوں کی تعلیم کی حمایت کی گئی اور کہا گیا کہ تعلیم کے ذریعے معاشرے میں اقدار اور برداشت پیدا ہوتی ہے۔ بیان کے آخر میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ ملالہ کی صحت بہتر ہونے پر پوری پاکستانی قوم خوش ہے۔