بدین،ملالہ یوسف زئی کی مکمل صحت یابی اور عمر درازی کیلئے مختلف سکولوں اور مدارس میں قرآن خوانی اور دعائیہ تقریبات کا انعقاد

ہفتہ 10 نومبر 2012 19:46

بدین (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔10نومبر۔2012ء) پاکستان کی بیٹی ملالہ یوسف زئی ڈے کے حوالے سے اس کی مکمل صحت یابی اور عمر درازی کیلئے بدین شہر کے مختلف سکولوں اور مدارس میں قرآن خوانی اور دعاؤں کی تقریبات منعقد کی گئی ، انٹاس پبلک سکول ، نیشنل سکول اینڈ کالج ، اہلسنت و جماعت ، مظہر العلوم میں قرآن خوانی کی گئی اور سکول کے طلباء و طالبات نے ملالہ یوسف زئی کی صحت یابی اور عمر درازی کے لئے خصوصی دعائیں کی اس موقع پر سینکڑوں اساتذہ ہزاروں طلبہ و طالبات نے ملالہ یوسف زئی پر قاتلانہ حملہ آور کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے سرے عام پھانسی کا بھی مطالبہ کیا۔

متعلقہ عنوان :