پاکستان میں شوگر سے متاثرہ افراد کی تعداد ستر لاکھ کے قریب پہنچ چکی ہے،موذی مرض کی بڑھتی رفتار کو روکنے کے اقدامات نہ کیے گئے تودو ہزار پچیس تک یہ تعدادبڑھ کر ایک کروڑ پندرہ لاکھ تک پہنچ جائے گی،ماہرین صحت کا سمینار سے خطاب

ہفتہ 10 نومبر 2012 19:47

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔10نومبر۔2012ء) ماہرین صحت نے کہا ہے کہ پاکستان میں شوگر سے متاثرہ افراد کی تعداد ستر لاکھ کے قریب پہنچ چکی ہے اس موذی مرض کی بڑھتی رفتار کو روکنے کے اقدامات نہ کیے گئے تودو ہزار پچیس تک یہ تعدادبڑھ کر ایک کروڑ پندرہ لاکھ تک پہنچ جائے گی یہ بات ماہرین صحت نے ورلڈ شوگر ڈے کے سلسلے میں ہونے والی تقریب کے انتظامات حتمی جائزے کے موقع پر کہی،تقریب کے منتظمین نے ملک میں شوگر کے مرض کے ہھیلاو پر تشویش کا اظہار کیا اور کہاکہ ورلڈ شوگر ڈے کے سلسلے میں اس مرض سے متعلق شعور کے لیے ایک بڑی تقریب کا انعقاد اتوار گیارہ نومبر کو کیا جارہاہے جس میں شوگر ڈے کا دنیا کا سب سے بڑا پرچم لہرایا جائے گا،انہوں نے کہا تقریب میں ملک کی اہم شخصیات کو مدعو کیا گیاہے جس میں مہمان خصوصی سندھ اسمبلی کے اسپیکر نثار کھوڑو ،وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن ڈاو یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر مسعود حمید اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم بھی شامل ہیں،منتظمین نے بتایا کہ شوگر ڈے پراتنا بڑا پرچم دنیا میں کہیں بھی نہیں لہرایا گیااس تقریب کو رنگا رنگ اور عوام کی دلچسپی کا مرکز بنانے کے لییاس موقع پر فضا میں ہزاروں غبارے چھوڑے جائیں گیاتنی بڑی تعداد میں غباروں اور چراغاں(لائٹں نگ) سے منظر بقعہ نور بن جائیگا،منتظمین کے مطابق ہزاروں کی تعداد میں نو شوگر ڈے نکے غبارے بھی دنیا میں پہلی مرتبہ چھوڑے جائیں گے اس سلسلے میں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ سے بھی رابطہ کیا گیاہیاجلا س کے شرکا نے انتظامات پر اطمینان کا اظہا ر کیا اور توقع ظاہر کی کہ اس تقریب کے انعقاد سے جہاں ایک طرف ننے ریکارڈ قائم ہوں گے وہیں پاکستان میں شوگر کے مرض کے خلاف آگہی بھی پھیلے گی۔

متعلقہ عنوان :