ثبوت پیش کر سکتاہوں مسلم کا نفرنس کے صدر سردار عتیق سعودی عرب میں 6 ماہ گرفتار رہے،کس کیس میں گرفتار ہوئے اس کی قباتوں اور چند دیگر بیماریوں کے حوالے سے بھی آگاہ ہوں، مکروفریب اور دغا بازی کی سیاست کاچمپین یہ لڑکا ایک غیر نظریاتی شخص ہے جس کی سیاست کا واحد مقصد دولت کما کر اپنے اور اپنے خاندان کے چولہے جلانے کی حد تک رہ گیا ہے،سابق وزیر اعظم و اپوزیشن لیڈ ر راجہ فاروق حیدر کا مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق احمد کے حوالے سے دعویٰ

اتوار 11 نومبر 2012 15:17

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔11نومبر۔2012ء) سابق وزیر اعظم و اپوزیشن لیڈ ر راجہ فاروق حیدر نے دعویٰ ہے کہ سابق وزیر اعظم صدر مسلم کا نفرنس سردار عتیق احمد خان سعودی عرب میں چھ ماہ گرفتار رہا،جس کے ثبوت بھی پیش کر سکتا ہوںِ، وہ کس کیس میں گرفتار رہا، اس کی قباتوں اور چند ایک دیگر بیماریوں کے حوالے سے بھی آگاہ ہوں، مکروفریب اور دغا بازی کی سیاست کاچمپین یہ لڑکا ایک غیر نظریاتی شخص ہے جس کی سیاست کا واحد مقصد دولت کما کر اپنے اور اپنے خاندان کے چولہے جلانے کی حد تک رہ گیا ہے چور مچائے شور وہ مال مسروقہ برآمد کرنے کے فلمی ڈائیلاگ بول کر مزید گمراہ نہیں کر سکتے انہوں نے کہا ہے کہ یہ لڑکا بذات خود ایک مال مسروقہ ہے جس کی افادیت اب کھو چکی ہے اپوزیشن لیڈر کی گاڑی کہیں چوری ہو گئی ہے یقنا غازی آباد سے بر آمد ہو گی جو جلد از جلد برآمد کروں گا راجہ فاروق حید ر خان نے کہا ہے کہ اپنی سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے عیتق خان ایکٹ 70۔

(جاری ہے)

ایکٹ74 کی باتیں کر رہا ہے اس لڑکے کو پتہ ہی نہیں کہ ایکٹ 74 ہے کیا پیپلز پارٹی کو اقتدار میں لانے کا موجب بننے والا لڑکا عتیق قائد پاکستان میاں نواز شریف کے حوالے سے اب کس قسم کے بیان دے رہا ہے اور کل تک کیا دیتا تھا قوم منافقت کی سیاست کرنے والے نام نہاد سیاسی لیڈروں کو رد کر چکی ہے اس لڑکے عتیق کے علاوہ مسلم کانفرنس سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے لیے مسلم لیگ ن کے دوازے کھلے ہیں جو جب چاہیں آ سکتے ہیں عتیق احمد خان کرپشن کو تحفظ دینے کے لیے اوٹ پٹانگ حرکات کر کے سیاسی طور پر زندہ رہنے کی ناکام کوشش کر رہاہے۔

یہاں مسلم لیگ حلقہ ایک کے صدرملک ظفر اقبال کے دفتر میں صحا فیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ملک میں جب بھی اقتدار حاصل کیا دھاندلی کی بنیاد پر حاصل کیا ہے اب قوم سابقہ سارے قرض اتارے گی اسحاق خان کی قبر کا ٹرائل ہو سکتا ہے تو باقی دو تین قبروں کا بھی ٹرائل ہو گا پیپلز پارٹی دھاندلی کی پیداوار ہے جلد ان مجاروں کو چلتا کریں گے دسمبر کا مہینہ ریاست جموں و کشمیر کی سیاست میں سنگ میل کی حیثیت ثابت ہو گا ۔

مجاوروزیراعظم کے ساتھ مک مکاؤکی خبروں میں کوئی صداقت نہیں،بطوروزیراعظم سردارعتیق کوبوسہ نجیب نقی کے کہنے پرکیا،بکناہوتاتوزرداری،گیلانی،وٹو اسٹیبلشمنٹ اورجسٹس ریاض سے ساز بازکرکے کرپشن کرتااورکسی کوکانوں کان خبرنہ ہوتی ۔سردارعتیق اس کرپٹ عورت کی مانند ہے جوہرروز نئے شوہرکی تلاش میں نکلتی ہے ۔سردارعبدالقیوم خان بڑے آدمی ہیں مسلم کانفرنس کوتقسیم سے نہ بچاسکے ن لیگ کوکیامشورہ دیں گے ۔

وزیراعظم بننے کے بعدسردارعتیق کوبوسہ نجیب نقی کے کہنے پردیااوراس کی تصویربھی نجیب نقی کے کہنے پروزیراعظم ہاؤس مظفرآبادکی گیلری میں رکھی اپنے خلاف تحریک عدم اعتمادکے بعد قیوم خان سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی ۔ن لیگ اورمسلم کانفرنس کے اتحادکاسوال ہی پیدانہیں ہوتا عتیق نالائق ترین آدمی ہے اس سے پوچھاجائے کہ سعودی عرب چھ ماہ جیل میں کیوں رہا۔بہت جلدبڑی شخصیات ن لیگ میں شامل ہونگی۔ جناح ٹاؤن سکینڈل کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ اس پرسب سے پہلے ن لیگ کے ممبراسمبلی نجیب نقی نے تحریک التواء پیش کی بیرسٹرسلطان کے حکومتی کرپشن پربیانات پیپلزپارٹی کے اندرونی معاملات ہیں۔