تلہار،باوانی شوگرملز تلہار دسمبر کے پہلے ہفتے میں چلنے کا امکان

اتوار 11 نومبر 2012 17:28

تلہار(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔11نومبر۔2012ء) باوانی شوگرملز تلہار دسمبر کے پہلے ہفتے میں چلنے کا امکان ، ملز انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گنے میں مٹھاس ہونے کی وجہ سے نقصان کا خدشہ ہے ، تفصیلات کے مطابق حکومتی اعلان کے باوجود باوانی شگر ملز تلہار کی انتظامیہ نے شگر ملز دسمبر کے پہلے ہفتے میں چلانے کا امکان ظاہر کیا ہے ، ملز انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایک سو کلو گنے میں چینی 8 سے 10 کلو تک نکلتی ہے لیکن اس وقت گنے میں رس مٹھاس ہونے کی وجہ سے چینی 4 سے 5 کلو تک نکلنے کا امکان ہے جس سے ملز کو نقصان کا خدشہ ہے ، دوسری جانب تلہار کے آباد گاروں کا کہنا ہے کہ اگر شگر ملیں وقت پر نہیں چلائی گئیں تو گندم کی فصلیں متاثر ہونے کا خدشہ ہے جبکہ گنے کو اس وقت مختلف علاقوں راجو خانانی، غلام شاہ موری ، سعید پور ، وپ شریف ، پیرولاشاری ، چاندی ، تلہار اور جمالی فھڑدو میں گنے پر ایک مرض کا حملہ ہوگیا ہے جس سے گنے کا وزن بھی کم ہونے کا خدشہ ہے ، آباد گاروں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ جلد از جلد شگر ملیں چلا کر آباد گاروں کو نقصان سے بچایا جائے۔