وزیر صحت سردار قمر الزمان خان کاآزادکشمیربھر کے ہسپتالوں کی فیسوں میں حالیہ اضافے کوواپس لینے کا اعلان ،نوٹیفیکیشن آئندہ چند روز میں جاری ہوگا،صحافیوں کو گزیٹڈ آفیسران کے برابر میڈیکل کی سہولیات دینے کا فیصلہ

اتوار 11 نومبر 2012 17:30

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔11نومبر۔2012ء)وزیر صحت عامہ سردار قمر الزمان خان آزادکشمیربھر کے ہسپتالوں کی فیسوں میں حالیہ اضافے کوواپس لینے کا اعلان کردیا،نوٹیفیکیشن آئندہ چند روز میں جاری ہوگا،صحافیوں کو گزٹڈ آفیسران کے برابر میڈیکل کی سہولیات دینے کا فیصلہ۔تفصیلات کے مطابق وزیرصحت عامہ سردار قمرالزمان خان آزادکشمیر کے تمام اضلاع سے فیسوں میں اضافے کے حوالے سے آنے والی شکایات کی روشنی میں معاملہ کو وزیر اعظم کے نوٹس میں لانے کے بعد اعلان کیاہے کہ ہسپتال کی فیسوں میں جو اضافہ کیاگیااسے فوری طورپر واپس لے لیا جائے گا جس کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن رواں ہفتے جاری ہونے کا امکا ن ہے ۔

وزیر اعظم سے ملاقات کے دوران یہ بھی طے پایا ہے کہ صحافیوں کو میڈیکل کی سہولیا فراہم کرنے کا معاملہ طویل عرصہ سے التواء کا شکار ہے جسے موجودہ ور میں حل کرنے کی ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

وزیر صحت عامہ نے کہا کہ صحافیوں کے نمائندوں سے ایک مشاورتی اجلاس کرنے کے بعد صحافیوں کو گزٹڈ آفیسران کے برابر میڈیکل کی سہولیات فراہم کریں گے ۔کون سے صحافی اس سہولت سے مستفید ہوسکیں گے ۔

اسکا فیصلا تمام صحافتی تنظیمیں طے کریں گی۔حکومت ان کی تجاویز پر عمل کرے گی سردار قمرالزمان خان نے کہاکہ ہماری حکومت عوام کے مسائل بڑھانا نہیں انہیں حل کرنا چاہتی ہے ۔ہماری خواہش ہے کہ ہم ایسے کام کرجائیں تاکہ آنے والی نسلیں بھی ہمارے کاموں کی تعریفیں کریں۔سردار قمر نے مزید کہا ہماری حکومت کے ممبران بند مٹھی کی مانند ہیں اور پالیمانی پارٹی چوہدری مجید کے ساتھ کھڑی ہے کوئی نقب زن کامیاب نہیں ہوسکتا ۔