سابق انگلش کپتان اور معروف کمنٹیٹر ٹونی گریگ کے پھیپھڑوں کے کینسر کا آپریشن کل لندن میں ہوگا

پیر 12 نومبر 2012 12:54

لندن(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین، آئی این پی ۔12نومبر 2012ء)سابق انگلش کپتان اور معروف کمنٹیٹر ٹونی گریگ کے پھیپھڑوں کے کینسر کا آپریشن کل منگل کو لندن کے مقامی ہسپتال میں ہوگا۔

(جاری ہے)

برسبین ٹیسٹ کے دوران چینل نائن کی کمنٹری ٹیم سے گفتگو کرتے ہوئے ٹونی گریگ نے بتایا کہ وہ پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا ہیں اور پیر کو ہسپتال میں داخل ہوں گے جبکہ ٹیومرز آپریشن منگل کو ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ میری زندگی مشکلات سے بھری پڑی ہے اور یہ مرض مصائب میں اضافہ ہے ۔ان کاکہنا تھا کہ وہ کینسر سے جنگ کرکے فتح حاصل کریں گے جس کے لئے شائقین کرکٹ کی دعاؤں کی ضرورت ہے ۔ٹونی گریگ نے کہا کہ وہ برسبین ٹیسٹ میں کمنٹری نہ کرکے شائقین کرکٹ کو بہت زیادہ یار کررہے ہیں ۔بہت جلد دوبارہ کمنٹری باکس میں نظر آؤں گا۔