Live Updates

پر امن اور خوشحال پاکستان بنانے اورکرپشن کا خاتمہ کر نے کے لئے نوجوان طبقے کو آگے لانا ہوگا ، ملک کے مو جودہ نظام میں کئی خامیاں ہیں، اس لئے مو جودہ نظام کو تبدیل کر نا ہو گا ، ہمیں خو شی ہے کہ آج عدلیہ آزاد ہے ، چو ر کو چور کہنا غلط بات نہیں، تحریک انصاف اقتدار میں آکر چوروں اور لٹیروں کو انصاف کے کھڑے میں لائیں گے، تحریک انصاف کے مرکزی وائس چیرمین اسد عمرکاتقریب سے خطاب

پیر 12 نومبر 2012 19:48

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔12نومبر۔2012ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی وائس چیرمین اسد عمر نے کہا ہے کہ پر امن اور خوشحال پاکستان بنانے اورکرپشن کا خاتمہ کر نے کے لئے نوجوان طبقے کر آگے لانا ہوگا۔وہ پیر کو جی آئی کے انسٹیٹوٹ آف انجینئرنگ و سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی ٹوپی ضلع صوابی میں یو نائیٹڈ نیشن ماڈل کانفرنس کے اختتامی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔

جس سے انسٹی ٹیوٹ کے پروریکٹر ڈاکٹر فضل احمد خالد نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ کانفرنس میں طلبہ کو گلوبل مسائل کے بارے میں علم حاصل ہونے کا مو قع ملا اور کسطر ح اقوام متحدہ بین الا قوامی تنازغات کو نمٹاتے ہیں۔مہمان خصوصی اسد عمر نے کہا کہ ملک کے مو جودہ نظام میں کئی خامیاں ہیں۔ اس لئے مو جودہ نظام کو تبدیل کر نا ہو گا۔

(جاری ہے)

تاہم ہمیں اس بات پر خو شی ہے۔

کہ آج عدلیہ آزاد ہے انہوں نے کہا کہ چو ر کو چور کہنا غلط بات نہیں ۔ تحریک انصاف اقتدار میں آکر چوروں اور لٹیروں کو انصاف کے کھڑے میں لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نو جوان طبقہ سے کئی امیدیں وابسطہ ہے۔ ماضی کی نسبت آج کا نو جوان معاشرئے سے زیادہ جوڑہ وہواہے۔لہذا انکو اپنی خداد اد صلاحیتوں کو بروئے کار لانا ہوگا۔ انہوں نے کانفرنس کے انعقاد پر سو سائٹی فاردی پروموشن آف ہائیر ایجو کیشن ان پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا۔ اورسٹاف کو مبارکباد دی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات