پی آئی اے بدانتظامی کیس،سپریم کورٹ نے تمام فریقوں کو نوٹس جاری کردیئے،جامع رپورٹ طلب، کسی بات کا جواب نہیں مل رہا(آج ) چیئر مین پی آئی اے کو بلائیں ، عدالت کو بتایا جائے کتنے فرانزک آڈٹ کرائے گئے ،کیا پی آئی اے کی بحالی کے امکانات ہیں بھی یانہیں؟قوم کو بتائیں کتنا نقصان ہوا ، جسٹس افتخار محمد چودھری ، کیا دو روٹ ترکش ائیر لائن کو دے رکھے ہیں،سنا ہے کوئی نجی ائیر لائن بننے والی ہے جس پر یہ نزلہ گرایا جائے گا،جن ملکوں میں طیارے جاتے ہیں وہاں کے ائیر پورٹس ڈسٹرب ہیں،جسٹس گلزار

منگل 13 نومبر 2012 16:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 13نومبر 2012ء ) سپریم کورٹ نے پی آئی اے بدانتظامی کیس میں تمام فریقوں کو نوٹس جاری کر تے ہوئے پی آئی اے سے صورتحال پر جامع رپورٹ طلب کرلی ۔چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کسی بات کا جواب نہیں مل رہا(آج)بدھ کو چیئر مین پی آئی اے کو بلائیں ، دکھ اس بات کی ہے کہ قومی اداروں کو کس طرح چلایا جارہاہے ۔

منگل کو چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے پی آئی اے بدانتظامی کیس کی سماعت کی ۔پی آئی اے کے وکیل نے بتایا کہ خسارہ 119ارب روپے تک پہنچ چکا ہے ۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے کہا کہ عدالت کو بتایا جائے کہ کتنے فرانزک آڈٹ کرائے گئے ۔ کیا پی آئی اے کی بحالی کے امکانات ہیں بھی یانہیں؟قوم کو بتائیں کتنا نقصان ہوا ۔

جسٹس گلزار نے استفسارکیا کہ کیا دو روٹ ترکش ائیر لائن کو دے رکھے ہیں۔سنا ہے کوئی نجی ائیر لائن بننے والی ہے جس پر یہ نزلہ گرایا جائے گا۔جن ملکوں میں طیارے جاتے ہیں وہاں کے ائیر پورٹس ڈسٹرب ہیں ۔چیف جسٹس نے کہا کہ کسی بات کا جواب نہیں مل رہا(آج ) بدھ کو چیئر مین پی آئی اے کو بلائیں۔ عدالت نے تمام فریقوں کو نوٹس جاری کر تے ہوئے پی آئی اے سے صورتحال پر جامع رپورٹ طلب کرلی ۔