وزیر داخلہ ان سے تحقیقات کے حوالے سے ایف آئی اے کی رپورٹ ایوان میں پیش کریں گے، چیئرمین سینٹ سید نیئر حسین بخاری کی سینیٹر فیصل رضا عابدی کو یقین دہانی

منگل 13 نومبر 2012 21:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔13نومبر۔2012ء) چیئرمین سینٹ سید نیئر حسین بخاری نے سینیٹر فیصل رضا عابدی کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وزیر داخلہ ان سے تحقیقات کے حوالے سے ایف آئی اے کی رپورٹ ایوان میں پیش کریں گے۔

(جاری ہے)

منگل کو ایوان بالا میں سینیٹر فیصل رضا عابدی نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ ان کے خلاف کارروائی کے حوالے سے ایف آئی اے سے انکوائری رپورٹ منگوائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ میں ایک بار پھر اپنی زبان بندی کے خلاف بات کرنا چاہتا ہوں، میرے اوپر پابندیوں کا خاتمہ کیا جائے۔ جس کے جواب میں چیئرمین نے کہا کہ اس معاملے پر ڈپٹی چیئرمین کی رولنگ پر عملدرآمد کے بارے میں وزیر داخلہ سے دریافت جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ ایف آئی اے کی رپورٹ ایوان میں پیش کر دیں گے۔

متعلقہ عنوان :