ایشانت شرما کی بخار کے باعث انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک

بدھ 14 نومبر 2012 13:01

احمد آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 14نومبر 2012ء) بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر ایشانت شرما کی فٹنس مسائل کے باعث انگلینڈ کے خلاف پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں شرکت مشکوک ہو گئی ۔

(جاری ہے)

بھارتی کرکٹ اینڈ کنٹرول بورڈ کے اعلامیے کے مطابق ایشانت شرما بخار میں مبتلا ہو گئے ہیں جس کی وجہ سے وہ پریکٹس سیشن میں بھی حصہ نہیں لے سکے تھے، ڈاکٹروں نے طبی معائنے کے بعد بتایا ہے کہ ان کی بیماری سنجیدہ نوعیت کی نہیں ہے اور امید ہے کہ وہ انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے قبل مکمل فٹ ہو جائیں گے۔

احتیاطی طور پر بی سی سی آئی نے سٹینڈ بائی کھلاڑی کے طور پر بنگال کے فاسٹ باؤلر اشوک دندا کو ٹیم جوائن کرنے کی ہدایت کی ہے اور شرما کے فٹ نہ ہونے کی صورت میں دندا کو ٹیم میں شامل کئے جانے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :