شیو سینا کے سربراہ بال ٹھاکرے کی حالت پھر بگڑ گئی ،بیٹے کی والد کی صحت یابی کے لئے دعا کی اپیل

جمعرات 15 نومبر 2012 12:13

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 15نومبر 2012ء )بھارت میں انتہا پسند ہندو تنظیم شیو سینا کے سربراہ بال ٹھاکرے کی حالت پھر بگڑ گئی ہے۔ 86 سالہ بال ٹھاکرے ممبئی کے علاقے باندرہ میں اپنے گھر ماتو شری میں ہیں جہاں انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹروں کی ایک ٹیم گھر پر ان کی دیکھ بھال کر رہی ہے۔ گھر کے باہر شیو سینا کے سیکڑوں کارکن جمع ہیں۔ رات گئے امیتابھ بچن ، ابھیشیک بچن اور سنجے دت بال ٹھاکرے کے گھر گئے اور ان کی صحت کے بارے میں دریافت کیا۔ بال ٹھاکرے کے بیٹے نے اپنے والد کی صحت یابی کے لئے دعا کی اپیل کی ہے۔