Live Updates

اچھی حکمرانی کیلئے قانون کی حکمرانی ضروری ہے‘ حکومت کے غیر جانبدار ہونے سے ہی قانون کی حکمرانی قائم کی جا سکتی ہے‘ آپس میں نہ لڑنے اور بھوک سے لڑنے کا فیصلہ کرنا ہو گا‘ ماضی کو بھلا کر آگے بڑھا جائے ‘ہمیں آپس میں نہیں لڑنا‘ بھوک، غربت اور افلاس سے لڑنا ہے‘ ہماری تاریخ اور وراثت سانجھی ہے‘مل کر آگے چلیں گے تو خطے میں خوشحالی آئے گی‘شہباز شریف نے صوبے کے عوام کی ترقی کیلئے شاندار اقدامات کئے ہیں‘ میں انہیں سیلوٹ پیش کرتا ہوں‘ہمیں ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہیے‘ وزیر اعلیٰ نتیش کمار،نتیش کمار سوشلسٹ ہیں تو میں اسلامک سوشلسٹ ہوں‘ڈکٹیٹر کے دور میں ہر ادارے کو تباہ کیا گیا‘ڈکٹیٹر کے حواریوں نے پنجاب میں لوٹ مار کی بدترین مثالیں قائم کیں‘باب پاکستان پراجیکٹ ، لاہور قصور روڈ اور پنجاب بینک میں اربوں کے ڈاکے ڈالے گئے‘اقتدار سنبھالا تو غریب کیلئے تعلیم تھی نہ صحت کی سہولیات‘سابق دور میں سیکرٹ فنڈ کے 30 کروڑ روپے ہڑپ کئے گئے جس کا کوئی ریکارڈ نہیں‘اقبال اور قائد کے پیغام کو آگے لے کر چلیں تو تاریخ کا دھارا بدل سکتے ہیں‘ شہباز شریف ، بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہبا زشر یف کا گورنمنٹ کالج لاہور میں تقر یب سے خطاب

جمعرات 15 نومبر 2012 15:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 15نومبر 2012ء) بھارتی ریاست بہار کے وزیراعلی نتیش کمار نے کہا ہے کہ اچھی حکمرانی کیلئے قانون کی حکمرانی ضروری ہے‘ حکومت کے غیر جانبدار ہونے سے ہی قانون کی حکمرانی قائم کی جا سکتی ہے‘ آپس میں نہ لڑنے اور بھوک سے لڑنے کا فیصلہ کرنا ہو گا‘ ہم ایک تھے‘ جو ہونا تھا ہو گیا‘ ہماری تاریخ اور وراثت سانجھی ہے‘وقت آ گیاہے کہ ماضی کو بھلا کر آگے بڑھا جائے ‘ہمیں آپس میں نہیں لڑنابلکہ بھوک، غربت اور افلاس سے لڑنا ہے‘مل کر آگے چلیں گے تو خطے میں خوشحالی آئے گی۔

وہ جمعرات کو یہاں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں منعقدہ تقر یب سے خطاب کر رہے تھے اس موقع پر وزیراعلی محمد شہباز شریف‘ بھارتی وفد کے ارکان، صوبائی وزیر چوہدری عبدالغفور، ارکان قومی و صوبائی اسمبلی، متعلقہ حکام، دانشور، اساتذہ اور طلبا و طالبات کی بہت بڑی تعداد موجود تھی‘تقریب سے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر خلیق الرحمن نے بھی خطاب کیا جبکہ کالج میں آمد پر وزیر اعلی شہبا زشر یف اور بھارتی بہار کے وزیراعلی نتیش کمار کا والہانہ استقبال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

بھارتی بہار کے وزیرعلی نتیش کمار نے کہا کہ وزیراعلی شہباز شریف نے صوبے کے عوام کی ترقی کیلئے شاندار اقدامات کئے ہیں‘ میں انہیں سیلوٹ پیش کرتا ہوں‘ہمیں ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہیے‘پنجاب آ کر بہت پیار ملا ہے جسے کبھی فراموش نہیں کرسکتے‘ہمیں آپس میں نہیں لڑنابلکہ بھوک، غربت اور افلاس سے لڑنا ہے‘مل کر آگے چلیں گے تو خطے میں خوشحالی آئے گی۔

وزیر اعلی شہبا زشر یف نے کہا کہ بھارتی بہار اور پنجاب میں کئی قدریں مشترک ہیں‘بہار کے وزیراعلی نتیش کمار نے صوبے کے عوام کیلئے بہترین اقدامات کئے ہیں‘نتیش کمار سوشلسٹ ہیں تو میں اسلامک سوشلسٹ ہوں‘پنجاب حکومت بھی عوام کی فلاح و بہبود اور ترقی و خوشحالی کیلئے انقلابی اقدامات کر رہی ہے‘ڈکٹیٹر کے دور میں ہر ادارے کو تباہ کیا گیا‘ڈکٹیٹر کے حواریوں نے پنجاب میں لوٹ مار کی بدترین مثالیں قائم کیں‘باب پاکستان پراجیکٹ ، لاہور قصور روڈ اور پنجاب بینک میں اربوں کے ڈاکے ڈالے گئے‘اقتدار سنبھالا تو غریب کیلئے تعلیم تھی نہ صحت کی سہولیات۔

انہوں نے کہا کہ بق دور میں سیکرٹ فنڈ کے 30 کروڑ روپے ہڑپ کئے گئے جس کا کوئی ریکارڈ نہیں‘اقبال اور قائد کے پیغام کو آگے لے کر چلیں تو تاریخ کا دھارا بدل سکتے ہیں‘لیکن یہ سب کچھ تقاریر کرنے سے حاصل نہیں ہوگا بلکہ کام اور محنت کرنا ہوگی‘ساڑھے چار برس کے دوران پنجاب کے ہر شعبہ میں میرٹ اور صرف میرٹ کو فروغ دیا گیا ہے‘وزیراعلی اور وزراء کے کوٹے کی بجائے صرف میرٹ کو فروغ دیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ عام انتخابات میں عوام دیانتدار، پرعزم اور ایماندار قیادت کا انتخاب کریں گے۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات