کوٹلی‘ کمسن بچے کو باؤلے کتے نے کاٹ کھایا‘ طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل

جمعہ 16 نومبر 2012 14:21

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 16نومبر 2012ء)طارق حسین مغل تھہلیر کالونی کا کمسن بیٹا باؤلے کتے کاشکار بن گیا،بچے کو ابتدائی طبی امداد کیلئے کوٹلی ہسپتال میں لے گئے جہاں سے ڈاکٹروں نے اس کی حالت نازک قراردیتے ہوئے اسے راولپنڈی اسلام آباد کے ہسپتالوں میں ریفر کردگیا جبکہ یہاں پر بھی اسے لاعلاج قراردے دیاگیا جس کے بعد بچے کے لواحقین نے روحانی اور دیسی علاج شروع کردیا مگر کمسن بچہ بچ نہ سکا اور خالق حقیقی سے جا ملا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز مرحوم کی نماز جنازہ پائلٹ ہائی سکول میں ادا کی گئی۔نماز جنازہ کے بعد مرحوم کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔