چیئرمین حکومتی کمیٹی وزارت صحت عامہ نے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرزکو ٹرانسپورٹروں سے زائد ٹیکس کی وصولی سے روک دیا

جمعہ 16 نومبر 2012 16:33

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 16نومبر 2012ء) چیئرمین حکومتی کمیٹی وزیر صحت عامہ نے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنر صاحبان کو ٹرانسپورٹروں سے زائد ٹیکس کی وصولی سے روک دیا ،تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنر صاحبان کو تحریری ہدایات جاری ، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ٹرانسپورٹروں اور حکومتی کمیٹی کے اراکین کے درمیان ٹیکسز کے حوالے سے مشاورتی اجلاس ہوا تھا جس میں طے پایا تھا کہ جاری شدہ نوٹیفکیشن کا دوبارہ جائزہ لیا جائے اور تب تک ٹرانسپورٹروں سے حسب سابق ٹیکس وصول کیا جائے گا ، مختلف اضلاع سے چیئرمین حکومتی کمیٹی سردار قمر الزمان کو شکایات وصول ہوئیں کہ ٹرانسپورٹروں سے زائد ٹیکس کی وصولی کا سلسلہ اب بھی جاری ہے جس پر انہوں نے سخت نوٹس لیتے ہوئے تمام ڈپٹی کمشنر صاحبان کو تحریری ہدایت کرتے ہوئے پابند کیا ہے کہ جب تک مشاورت سے نئے ٹیکسز کا نفاذ نہیں ہوتا ٹرانسپورٹروں سے سابق شرح کے مطابق ٹیکس وصول کیا جائے ، انہوں نے یہ بھی ہدایت کی کہ اگر کسی ضلع کے حوالے سے زائد ٹیکس وصولی کی شکایت موصول ہوئی تو سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔