فیصل آبا د،خشک سردی، جانوروں میں چچڑ وں کی تعدادمیں غیر معمولی اضافہ ، کا نگو وائرس پھیلنے کا خدشہ

ہفتہ 17 نومبر 2012 16:47

فیصل آبا د ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 17نومبر 2012ء)خشک سردی جانوروں میں چچڑ وں کی تعدادمیں غیر معمولی اضافہ ڈینگو وائرس زیادہ خطر ناک کا نگو وائرس پھیلنے کا خدشہ تفصیلات کے مطا بق محکمہ لائیوسٹاک سے ذرائع نے بتایا کہ نومبر کا تیسرا ہفتہ بھی اپنے اختتام کی طرف رواں دواں ہے موسم سرما کی بارش نہ ہو نے کی وجہ سے گائے، بھینسوں،بھیڑوں سمیت دوسرے جا نوروں میں چچڑوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے جس کی وجہ سے ڈینگو وائرس سے زیادہ خطرناک کا نگو وائرئرس پھیلنے کا خدشہ ہے یہ وائرس جا نوروں سے انسا نوں میں تیزی منتقل ہو تا ہے اور 24 گھنٹے میں اپنا اثر شروع کر تا ہے کا نگو وائرس سے متاثرہ مریض کے منہ ، ناک اور پا خانہ کے راستے خون آنا شروع ہو جا تا ہے اور بروقت علا ج نہ ہو نے کی وجہ سے انسا ن مفلوج ہو جاتا ہے اور موت کے منہ میں چلا جا تا ہے ذرائع نے بتا یا کہ حکو مت پنجاب نے اگر بر وقت اس پر توجہ نہ دی تویہ وائرس ڈینگو وائرس سے زیادہ خطر ناک ہو سکتا ہے ۔