کرپشن کے خلاف جنگ لڑنے آیا ہوں، فصیح بخاری

ہفتہ 17 نومبر 2012 21:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17نومبر۔2012ء) چیرمین نیب ایڈمرل ریٹائرڈ فصیح بخاری نے کہا ہے کہ وہ بحیثیت چیرمین نیب کرپشن کے خلاف جنگ لڑنے آئے ہیں ۔ اگر کسی کو نکالنا ہے تو نکال دے لیکن وہ استعفی نہیں دیں گے۔ جی ایچ کیو یا ایوان صدر کی جانب سے ان پر کوئی دباوٴ نہیں۔اسلام آباد میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب تک کرپشن کی روک تھام کے لیے 49 مرتبہ قانون سازی کی گئی مگر وہ بھی ناکام ہوگئیں۔

(جاری ہے)

چیرمین نیب کا کہنا تھا کہ انہوں نے ارسلان افتخار کا کیس لینے سے انکار کیا تھا مگریہ کیس پہلے نیب کے حوالے کیا گیا پھر واپس لے لیا گیا۔ اس وقت کسی میڈیا ہاوٴسز کے خلاف کوئی انکوائری نہیں چل رہی ہے۔اس موقع پر ڈی جی آگاہی اور سدباب بریگیڈیر ریٹائرڈ مصدق عباسی نے بتایا کہ نیب ایک سو تہتر منصوبوں کی مانیٹرنگ کررہا ہے تاکہ ان میں منصوبوں میں شروع سے ہی کرپشن کی روک تھام کی جاسکے۔ سی ڈی اے کے پراجیکٹ پارک انکلیو میں سات سو پچیس پااثر افراد کو فائدہ پہنچایا گیا۔ اس سلسلے میں دوبارہ بڈنگ کی ہدایت کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ وزارتیں اور ادارے نیب کے ساتھ تعاون نہیں کررہے۔

متعلقہ عنوان :