کوہاٹ:تعلیم کی فراہمی تک پولیو کے قطرے پلانے سے انکار

اتوار 18 نومبر 2012 13:06

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18نومبر۔2012ء) جنوبی وزیرستان سمیت فاٹا کے تمام قبائلی علاقوں میں آج سے تین روزہ پولیو مہم کا آغازکردیاگیا ہے۔لیکن کوہاٹ میں تعلیم کی سہولتیں نہ ملنے پر اہل محلہ نے اپنے بچوں کو پولیو سے بچاوٴ کے قطرے پلا نے سے انکا ر کردیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیٹیکل ایجنٹ جنوبی وزیرستان شاہداللہ خان کے مطابق جنوبی وزیرستان سمیت فاٹا کے تمام قبائلی علاقوں میں آج سے تین روز ہ پولیو مہم کا آغازکردیاگیا ہے۔

فاٹا کے قبائلی علاقوں میں 8لاکھ 22ہزار سے زائد پانچ سال کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاوٴ کے قطرے پلائے جارہے ہیں۔دوسری جانب کوہاٹ میں ایف آر جواکی کے علاقے غریب خیل کے مکینوں نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کردیا ہے۔اہل محلے کا کہنا ہے کہ جب تک انکے بچوں کو تعلیم کی سہولتیں فراہم نہیں کی جاتیں وہ اپنے بچوں کو پولیو سے بچاوٴ کے قطرے نہیں پلائیں گے۔

متعلقہ عنوان :