اسرائیل کی غزہ پر بربریت کا سلسلہ جاری ، تازہ فضائی حملوں میں مزید 10فلسطینی شہید،15 زخمی ، 5روز کے دوران اسرائیلی جارحیت میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد50ہو گئی،مریضوں کی تعدادبڑھنے پرغزہ سٹی کے ہسپتالوں میں ادویات کی کمی کا سامنا، قاہرہ میں عرب وزرائے خارجہ کا اجلاس، غزہ کی صورت حال پر فوری ایکشن کا مطالبہ،لندن، پیرس اور بیروت میں سینکڑوں افراد کا اسرائیلی سفارت خانے کے سامنے مظاہرہ، غزہ پر بمباری بند کرنے کا مطالبہ ، اردن کے شاہ عبداللہ کا ہنگامی بنیادوں پر غزہ میں امداد روانہ کرنے کا حکم ، حامد کرزئی کی غزہ پر حملوں کو جارحیت قرار دیتے ہوئے شدید مذمت

اتوار 18 نومبر 2012 14:20

غزہ/مقبوضہ بیت لمقدس/قاہرہ/لندن /واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔18نومبر۔2012ء) اسرائیل کے غزہ پر تازہ فضائی حملوں میں مزید 10فلسطینی شہید اور 15سے زائد زخمی ہو گئے، 5روز کے دوران اسرائیلی جارحیت میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد50ہو گئی،مریضوں کی تعدادبڑھنے پرغزہ سٹی کے ہسپتالوں میں ادویات کی کمی کا سامناہے جبکہ اسرائیلی اب بھی غزہ کے مختلف علاقوں پر بمباری جاری رکھے ہوئے ہے، اسرائیل اب تک غزہ کے چھ سو علاقوں کو نشانہ بناچکا ہے، فلسطینی اور اسرائیلی فوجیوں میں جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے،اسرائیلی جارحیت پر قاہرہ میں عرب وزرائے خارجہ کا اجلاس ہوا جس میں عرب ممالک نے غزہ کی صورت حال پر فوری ایکشن کا مطالبہ کیا ہے، ادھر لندن، پیرس اور بیروت میں سینکڑوں افراد نے اسرائیلی سفارت خانے کے سامنے مظاہرے میں غزہ پر بمباری بند کرنے کا مطالبہ کیا، اردن کے شاہ عبداللہ نے ہنگامی بنیادوں پر غزہ میں امداد روانہ کرنے کا حکم دیا ہے، افغانستان کے صدر حامد کرزئی نے غزہ پر حملوں کو جارحیت قرار دیتے ہوئے ان کی شدید مذمت کی ہے، اٹلی کے وزیراعظم ماریو مونٹی نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ میں فوجی کارروائی فوری بند کرے۔

(جاری ہے)

اتوار کو عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے غزہ پر تازہ فضائی حملوں میں مزید 10فلسطینی شہید اور 15سے زائد زخمی ہو گئے، 5روز کے دوران اسرائیلی جارحیت میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد50ہو گئی،مریضوں کی تعدادبڑھنے پرغزہ سٹی کے ہسپتالوں میں ادویات کی کمی کا سامناہے جبکہ اسرائیلی اب بھی غزہ کے مختلف علاقوں پر بمباری جاری رکھے ہوئے ہے، اسرائیل اب تک غزہ کے چھ سو علاقوں کو نشانہ بناچکا ہے، فلسطینی اور اسرائیلی فوجیوں میں جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے،اسرائیلی جارحیت پر قاہرہ میں عرب وزرائے خارجہ کا اجلاس ہوا جس میں عرب ممالک نے غزہ کی صورت حال پر فوری ایکشن کا مطالبہ کیا ہے، ادھر لندن، پیرس اور بیروت میں سینکڑوں افراد نے اسرائیلی سفارت خانے کے سامنے مظاہرے میں غزہ پر بمباری بند کرنے کا مطالبہ کیا، اردن کے شاہ عبداللہ نے ہنگامی بنیادوں پر غزہ میں امداد روانہ کرنے کا حکم دیا ہے، افغانستان کے صدر حامد کرزئی نے غزہ پر حملوں کو جارحیت قرار دیتے ہوئے ان کی شدید مذمت کی ہے۔

دوسری طرف امریکا نے اسرائیل کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ سے راکٹ حملے بند ہونے چاہئیں۔ وائٹ ہاوٴس کے ترجمان نے کہا ہے کہ اسرائیل کو اپنے دفاع میں ہر قدم اٹھانے کا حق ہے۔