مہنگائی کے باعث سگریٹ نوشی کے رجحان میں کمی، فروخت کم ہوگئی

پیر 19 نومبر 2012 16:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 19نومبر 2012ء) مہنگائی سے جہاں عام آدمی کی زندگی اجیرن ہو رہی ہے وہیں ایک فائدہ بھی ہوا ہے، لوگوں میں سگریٹ نوشی کا رجحان کم ہورہا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان ادارہ شماریات کے مطابق اگست دوہزار بارہ میں مقامی صنعتوں میں ساڑھے چار ارب کے قریب سگریٹ بنائے گئے جبکہ پچھلے سال یہ تعداد چار ارب اسی کروڑ تھی۔ جولائی سے اگست کے دوران نو ارب پچانوے کروڑ سگریٹ بنائے گئے۔ یوں سالانہ بنیادوں پر سگریٹ کی پیداوار میں دس فیصد کی نمایاں کمی ہوئی ہے جبکہ ماہانہ بنیاد پر پانچ اعشاریہ تین فیصد کی کمی ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :