وزیر صحت سردار قمر الزمان نے عباس انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز بارے میڈیا رپورٹس کا نوٹس لے لیا، ذمہ داران کے تعین کے لئے3رکنی انکوائری کمیٹی کی قائم

پیر 19 نومبر 2012 16:58

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 19نومبر 2012ء)عباس انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے حوالے سے شائع میڈیا رپورٹس پروزیرصحت عامہ سردار قمرزالزمان خان نے نوٹس لے لیا،ذمہ داران کے تعین کے لئے3رکنی انکوائری کمیٹی کی تشکیل،اسپتالوں میں غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی ۔انسانی جانیں بچانے میں کوتاہی کرنے والے ذمہ داران کے خلاف کاروائی ہوگی ،وزیر صحت عامہ کا بیان۔

تفصیلات کے مطابق وزیر صحت عامہ سردار قمرالزمان خان نے مختلف قومی اخبارات میں نومولود بچی کو راولپنڈی ریفر کئے جانے کے حوالکے سے آکسیجن ختم ہوجانے کی خبر پر فوری ایکشن لیتے ہوئے ایگزیگٹیو ڈائریکٹر ایمز ڈاکٹر عبدالقدوس کو ہدایت کی ہے کہ اس معاملہ میں فوری طورپر انکوائری کمیٹی تشکیل دیں اور اسکی رپورٹ مجھے ارسال کریں تاکہ غفلت کے مرتکب ذمہ داران کے خلاف کاروائی کی جاسکے ۔

(جاری ہے)

وزیرصحت عامہ سردار قمرالزمان خان نے کہاکہ سرکاری اسپتالوں میں غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔تمام ملازمین ہمہ وقت اپنی حاضری کو یقینی رکھیں انہوں نے مزید کہا کہ اسپتالوں کی حالت کو بہتر بنانے کے لئے میں خود اچانک اسپتالوں کے دورے بھی کروں گا۔غریب عوام کو علاج کی مفت سہولیات فراہم کرنے کیلئے اضافی فیسوں کافیصلہ واپس لے لیاگیا۔جہاں شکایت ہو عوام ہم تک پہنچائیں کاروائی ہم کاروائی کریں گے ۔