حکومت آزاد کشمیر میں صحت اور تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہی ہے‘ متفقہ بجٹ میں صحت اور تعلیم کے شعبوں کیلئے بڑے پیکجز رکھے ہیں‘ ماضی کی حکومتیں جو کام 64 سالوں میں نہ کر سکیں موجودہ حکومت نے قلیل عرصہ میں کئی میگا پراجیکٹس دیے‘ آزاد کشمیر میں دو میڈیکل کالجز میں کلاسز کا اجراء ہو چکا جلد تیسرے میڈیکل کالج میں بھی کلاسز کا اجراء ہو جائیگا‘ آزاد کشمیر میں تعمیر و ترقی کا انقلاب برپا کرنے کیلئیحکومت نے مختصر عرصہ میں خطے کو ترقی و خوشحالی کے فاسٹ ٹریک پر چڑھا دیا ‘ درجنوں میگا پراجیکٹس کا آغاز کر کے آزاد کشمیر بھر کو ایجوکیشن سٹی بنانے کیلئے بھی ٹھوس بنیادوں پر عملی اقدامات اٹھائے گئے ہیں، وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر چوہدری عبدالمجید کی مختلف وفود سے بات چیت

بدھ 21 نومبر 2012 15:50

مظفر آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 21نومبر 2012ء) وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر چوہدری عبدالمجید نے کہاہے کہ آزاد خطہ کی عوامی حکومت آزاد کشمیر میں صحت اور تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہی ہے‘ متفقہ بجٹ میں صحت اور تعلیم کے شعبوں کے لیے بڑے پیکجز رکھے گئے ہیں۔ ماضی کی حکومتیں جو کام 64 سالوں میں نہ کر سکیں موجودہ عوامی حکومت نے قلیل عرصہ میں کئی میگا پراجیکٹس دیے‘ آزاد کشمیر میں دو میڈیکل کالجز میں کلاسز کا اجراء ہو چکا ہے اور جلد ہی تیسرے میڈیکل کالج میں بھی کلاسز کا اجراء ہو جائے گا‘ آزاد کشمیر میں تعمیر و ترقی کا انقلاب برپا کرنے کے لیے عوامی حکومت نے مختصر عرصہ میں خطے کو ترقی و خوشحالی کے فاسٹ ٹریک پر چڑھا دیا ہے اور درجنوں میگا پراجیکٹس کا آغاز کر کے آزاد کشمیر بھر کو ایجوکیشن سٹی بنانے کیلئے بھی ٹھوس بنیادوں پر عملی اقدامات اٹھائے گئے ہیں اور اپوزیشن جماعتوں سمیت ہر مکتبہ فکر کو آن بورڈ کر کے بھائی چارے اور سیاسی رواداری کے ماحول میں معاملات کو آگے بڑھانے کی حکومت عملی اپنائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

وہ گزشتہ روز یہاں وزیر اعظم سیکرٹریٹ کے کمیٹی روم میں ضلعی صدر پیپلز پارٹی ہٹیاں بالا چوہدری جاوید حیدر، اٹھشال سے سدھیر مغل اور پیپلز پارٹی چکار کے سیکرٹری جنرل سید الطاف گیلانی کی قیادت میں ملنے والے وفود سے بات چیت کررہے تھے۔ اس موقع پر وزیر اطلاعات سید بازل علی نقوی بھی موجود تھے۔ وفود نے اپنے اپنے علاقوں کے مسائل سے وزیر اعظم آزاد کشمیر کو آگاہ کیا۔

حکومتی سیٹ آپ میں کارکنوں کی مذید ایڈجسٹمنٹ اور صحت و تعلیم کی سہولیات فراہم کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ وزیر اعظم نے وفود کو یقین دہانی کرائی کہ آئندہ صحت و تعلیم کے پیکجز کے تحت ان کے علاقوں میں صحت و تعلیم کے اداروں کے قیام کے علاوہ روزگار کی سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔۔ انہوں نے کہا کہ عوامی حکومت مظفرآباد سمیت تمام اضلاع کی ترقی و خوشحالی کے لیے کوشاں ہے اور تمام اضلاع میں میگا پراجیکٹس شروع کئے گئے ہیں جبکہ رواں مالی سال میں مذید میگا پراجیکٹس کا آغاز کرنے کے لیے مطلوبہ تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

مظفرآباد کو دارالحکومت کے شیان شان ایشیاء کا خوبصورت ترین شہر بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ نئے ہیلتھ پیکج کے تحت ہر گھر کی دہلیز پر صحت کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ عوام کو بنیادی سہولیات دینا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ ہم اپنی ذمہ داریوں کو اچھی طرح جانتے ہیں اور وسائل میں رہتے ہوئے انہیں کما حقہ پورا کرنے کی کوشش کی جا رہے ہیں۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی وفاق کی علامت اور عوامی قوت کا نام ہے اور پیپلز پارٹی ہی آئندہ انتخابات میں ایک بار پھر عوامی مینڈیٹ حاصل کر کے ملک کو ترقی و خوشحالی اور استحکام کی راہ پر گامزن رکھنے میں اپنا کردار ادا کریگی اور آئندہ بھی پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور صدر پاکستان آصف علی زرداری کی ولولہ انگیز قیادت میں عوامی خدمت کے تسلسل کو جاری رکھیں گے۔

تاریخ میں پہلی بار میڈیکل کالجز، اسلامی یونیورسٹی، وویمن یونیورسٹی اور آئی یونیورسٹی کے علاوہ سینکڑوں ادارے اپ گریڈ کیے اور جہاں ضرورت پڑی وہاں نئے ادارے بھی قائم کیے۔ آئندہ بھی تعلیم کے میدان میں اسی طرح عوام کی خدمت جاری رکھیں گے۔ میرپور میں اسلامی یونیورسٹی کا سنگ بنیاد آئندہ ماہ میں صدر پاکستان آصف علی زرداری رکھیں گے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری عبدالحمید نے کہا ہے پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کی بہتری و بہبود کی سیاست کی ہے۔

پیپلزپارٹی کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے ۔ آئندہ الیکشن میں پیپلز پارٹی لینڈ سلائیڈ وکٹری حاصل کرے گی۔ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کے حقوق کی جنگ لڑی ہے۔ اقتدار ہمارا مقصد نہیں ۔ عوام کی خدمت کیلئے ہماری جانیں بھی حاضر ہیں ‘ پیپلزپارٹی کا فلسفہ سر جھکانا نہیں ہے سرکٹانا ہے، ہم بھاگیں گے نہیں اور نہ ہی راستہ بدلیں گے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ آزاد کشمیر میں امن و امان کا کوئی مسئلہ نہیں۔ محرم الحرام کے دوران تمام مکاتب فکر کے علماء و ذاکرین آزاد خطہ میں جو بھائی چارے کی فضا کو برقرار رکھنے میں کردار ادا کر رہے ہیں ان کا شکر گزار ہوں اور یہی رواداری قائم رہنی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :