کسی صورت 1970ء کی تاریخ دھرانے نہیں دینگے‘ اب کسی لیڈر کو اہل بہاولپور کا حق غصب نہیں کرنے دینگے‘ صوبہ بحالی کی تحریک کسی کو ذاتی مفادات کی بھینٹ نہیں چڑھانے دینگے‘ خطہ بہاولپور سے الیکشن وہی جیتے گا جس کا صوبہ بحالی میں کردار ہو گا، قائد تحریک بحالی صوبہ بہاولپور سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی کی معروف روحانی شخصیت پیر سید محمد ابراہیم بخاری سے گفتگو

جمعرات 22 نومبر 2012 14:51

رحیم یار خان ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 22نومبر 2012ء) قائد تحریک بحالی صوبہ بہاولپور سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات محمد علی درانی نے کہاہے کہ کسی صورت 1970ء کی تاریخ دھرانے نہیں دی جائے گی‘ اب کسی لیڈر کو اہل بہاولپور کا حق‘ ان کا صوبہ اپنے ذاتی مفادات کی بھینٹ نہیں چڑھانے دینگے‘ بہاولپور کے خطہ میں آئندہ الیکشن وہی جیتے گا جو بہاولپور صوبہ بحالی تحریک میں کردار ادا کرے گا۔

وہ معروف روحانی شخصیت پیر سید محمد ابراہیم بخاری سے ٹیلی فون پر گفتگو کررہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک کی تمام سیاسی جماعتیں بہاولپور صوبہ کے حق میں ہیں اور ان کے قائدین یحییٰ خان کی طرف سے اہل بہاولپور پر کئے جانے والے ظلم کو مسترد کرتے ہیں۔ اس خطہ کی پسماندگی ‘ غربت اور زبوں حالی ختم کرنے کا واحد حل بہاولپور صوبہ کی بحالی میں مضمر ہے۔ الیکشن سے قبل بہاولپور صوبہ بحال کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ 2012 ء 2012, ء میں این ایف سی ایوارڈ سے اہل بہاولپور کے کھاتے میں پنجاب کو96ارب روپے ملے جبکہ پی ایف سی فنڈ میں بہاولپور کا حصہ75 ارب روپے بنتا ہے۔ اہل بہاولپور کیلئے پنجاب حکومت کے بجٹ میں صرف17ارب روپے رکھے گئے۔ آج بہاولپور صوبہ ہوتا تو اس کا بجٹ125 ارب روپے کا ہوتا۔

متعلقہ عنوان :