کوئٹہ: سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں ڈا کٹر وں کی ہڑتال جاری، مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا

جمعرات 22 نومبر 2012 14:57

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22نومبر 2012ء) کوئٹہ کے سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں ڈا کٹر وں کی ہڑتال کے پیش نظر سی ایم ایچ میں مریضوں کا رش بڑھ گیا جہاں انہیں مفت طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ کوئٹہ سمیت صوبے کے متعدد علاقوں میں ڈاکٹر سعید خان کے اغواء اور ڈاکٹروں کے خلاف حکومتی کاروائی کیخلاف سرکاری و نجی اسپتالوں میں ہڑتال جاری ہڑتا ل کے باعث اسپتالوں میں او پی ڈیز اور آپریشن تھیٹرز کے علاوہ ایمرجنسی سروسز بھی بند ہیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمانڈنٹ سی ایم ایچ کرنل ارشد چیمہ نے بتایاکہ شہر میں ڈاکٹروں کی ہڑتال کے باعث سی ایم ایچ میں مریضوں کے علاج معالجہ کی سہولیات کی فراہمی کے لئے خصوصی انتظاما ت کئے گئے ہیں ۔سی ایم ایچ میں مریضوں کے علاج معالجہ کی سہولیات کی فراہمی کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں، سی ایم ایچ میں مریضوں کو مفت علاج کی سہولت کے علاوہ ادویات اور لیبارٹری میں امراض کی تشخیص کی سہولت بھی مفت مہیا کی جارہی ہے جبکہ دوسری جانب پی ایم اے کے عہدیداروں نے ڈاکٹر سعید خان کی بازیابی تک ہڑتال جاری رکھنے اور صوبے میں انسداد پولیو کی مہم کے بائی کاٹ کا اعلان کیاہے۔