واقعہ کربلا ظلم کیخلاف ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے‘ حضرت امام حسین کا عمل دنیا بھر کے مظلوموں کے لئے مشعل راہ ہے ، اہل بہاولپور صوبہ بحالی میں رکاوٹ بننے والوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن چکے ہیں ، قائد تحریک بحالی صوبہ بہاولپور سابق وفاقی وزیر اطلاعات محمد علی درانی کی مخدوم سید ناصر بخاری سے ملاقات میں گفتگو

جمعہ 23 نومبر 2012 13:09

رحیم یار خان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 23نومبر 2012ء) قائد تحریک بحالی صوبہ بہاولپور سابق وفاقی وزیر اطلاعات محمد علی درانی نے کہا ہے کہ واقعہ کربلا ظلم کے خلاف ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہہ نے حق کیلئے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا ، ان کا یہ عمل دنیا بھر کے مظلوموں کے لئے مشعل راہ ہے ، اہل بہاولپور صوبہ بحالی میں رکاوٹ بننے والوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن چکے ہیں ، وہ مخدوم سید ناصر بخاری کنوینئر تحریک بحالی صوبہ بہاولپور سے ملاقات کے دوران گفتگو کررہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ حق اور سچ پر مبنی تحریکوں کا راستہ روکنے والے مظلوم سیلاب میں بہہ گئے ، بہاولپور صوبہ اہل بہاولپور کا آئینی حق ہے اور انشاء اللہ بحال ہوگا ، بہاولپور صوبہ بحالی تحریک اس خطہ کے مظلوم عوام کی تحریک ہے دھرتی کے غداروں کا انجام بھیانک ہوگا ، انہوں نے کہا کہ حکمران بہاولپور صوبہ بحالی کا جلد اعلان کریں ورنہ بہاولپور سے اٹھنے والے طوفان کو روکنا حکمرانوں کے بس میں نہیں ہوگا۔