سندھ میں شوگر ملزمالکان کی جانب سے تاحال بوائلر نہ چلانے کے باعث دسمبر کے آغاز میں کرشنگ میں تاخیر کا خدشہ

جمعہ 23 نومبر 2012 15:41

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 23نومبر 2012ء) سندھ میں شوگر ملزمالکان کی جانب سے ماہ نومبر کا آخری عشرہ شروع ہو نے کے باوجود بوائلر نہ چلانے کے باعث دسمبر کے آغاز میں شوگر ملز نہ چلنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ۔

(جاری ہے)

ایک رپورٹ کے مطابق شوگر ملوں کے باقاعدہ کرشنگ سیزن شروع کرنے سے کم از کم 12 تا15 دن قبل بوائلر گرم کئے جاتے ہیں مگر اندرون سندھ کی شوگر ملوں نے اب تک بوائلر گرم کرنا شرو ع نہیں کئے گئے جس کی وجہ سے کرشنگ سیزن میں مزید تا خیر کا امکان ہے شوگر ملوں کی جانب سے کرشنگ سیزن میں زبردست تاخیر کئے جانے کے باعث سندھ میں فوڈ سیکیورٹی کے مسائل پیدا ہونے کا سنگین اندیشہ ہے ا س سلسلے میں پنگریو سمیت ضلع بدین اور اندرون سندھ کے دیگر اضلاع میں گندم اور دیگر فصلوں کی بوائی میں تاخیر ہو رہی ہے کاشت کار اپنا گنا شوگر ملوں کو سپلائی کرنے کے بعد کھیت خالی ہونے پر گندم اور دیگر فصلوں کی بوائی کرتے ہیں مگر اس سال تا حال شوگر ملیں نہ چلنے کے باعث کاشت کار شوگر ملوں کو گنا سپلائی نہیں کر پا رہے شوگر ملوں کی جانب سے کرشنگ سیزن میں زبردست تاخیر کرنے اور شوگر کین ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے باوجود حکومت سندہ ان شوگر ملوں کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کر رہی۔

متعلقہ عنوان :