ارسلان افتخار نے شعیب سڈل کمیشن کو تحریر ی بیان قلمبندکرادیا، کاروبار کے لیے رقوم وصول کیں تھیں جو واپس کردیں ،ارسلان افتخارکاموقف،شعیب سڈل کمیشن کو تسلیم نہیں کرتے، ای سی ایل میں نام ڈالنے کی باتیں لندن کے گواہوں کو ڈرانے کے حربے ہیں ،احمد خلیل 26 نومبر کو کروڑوں روپے کے ثبوت پیش کرینگے، زاہد بخاری کی میڈیاسے گفتگو

جمعہ 23 نومبر 2012 22:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔23نومبر۔2012ء) سپریم کورٹ چیف جسٹس افتخارمحمدچوہدری کے صاحبزادے ارسلان افتخار نے شعیب سڈل کمیشن کو تحریر ی بیان ریکارڈ کرادیاجس میں انھوں نے دعوی کیا ہے کہ کاروبار کے لیے رقوم وصول کیں تھیں جو واپس کردیں ،دوسری جانب بحریہ ٹاؤن کے سابق سربراہ ملک ریاض کے وکیل زاہد بخاری نے شعیب سڈل کمیشن کو ماننے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ای سی ایل میں نام ڈالنے کی باتیں لندن کے گواہوں کو ڈرانے کے حربے ہیں ،احمد خلیل 26 نومبر کو کروڑوں کے ثبوت پیش کریں گے۔

جمعہ کو نجی ٹی وی کے مطابق چیف جسٹس سپریم کورٹ کے صاحبزادے ارسلان افتخار نے شعیب سڈل کمیشن کو تحریر ی بیان ریکارڈ کرادیاجس میں ارسلان افتخار نے کہا کہ کاروبار کے لیے رقوم وصول کیں تھیں جو واپس کردیں۔

(جاری ہے)

شعیب سڈل کمیشن کے ذرائع کے مطابق لندن میں فلیٹ ،گاڑی اور ہوٹل میں 45 لاکھ خرچے کے ثبوت ملے ہیں ۔وزارت داخلہ نے تاحال فریقین کے نام اسی سی ایل میں نہیں ڈالے ،احکامات پر عمل درآمد نہ ہونے پر کمیشن کے پاس توہین عدالت کے اختیارات ہیں ۔

دوسری جانب بحریہ ٹاؤن کے سابق سربراہ ملک ریاض کے وکیل زاہد بخاری نے شعیب سڈل کمیشن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سڈل کمیشن کو تسلیم نہیں کرتے ،یہ سڈل کمیشن نہیں بلکہ ارسلان کمیشن ہے ۔انھوں نے کہاکہ ای سی ایل میں نام ڈالنے کی باتیں لندن کے گواہوں کو ڈرانے کے حربے ہیں ،احمد خلیل 26 نومبر کو کروڑوں کے ثبوت پیش کریں گے۔زاہد بخاری نے کہاکہ سلمان ،ساجد بشیر لندن سے آکر کمیشن کو ثبوت دینا چاہتے ہیں،،شعیب سڈل کمیشن کے پاس نام ای سی ایل میں ڈالنے کا اختیار نہیں ،سپریم کورٹ ای سی ایل میں نام ڈالنے کی درخواست تین مرتبہ مسترد کر چکی ہے ۔

انھوں نے کہا کہ گواہوں کو توہین عدالت کی دھمکیاں دی گئیں ،ارسلان افتخار کرپشن کے ثبوت عدالت کو دےئے ۔زاہد بخاری نے کہاکہ سلمان ،ساجد بشیر کے پاس ارسلان بارے ثبوت ہیں،ارسلان کو بری کرنے کے انتظامات کیے جارہے ہیں۔