کوئٹہ: ڈاکٹروں کی ہڑتال 41ویں روز میں داخل،مریض خوار

پیر 26 نومبر 2012 11:29

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26نومبر 2012ء) کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں ڈاکٹر سعید کی عدم بازیابی کے خلاف 41 ویں روزبھی تمام ہسپتال بند ہونے کی وجہ سے مریضوں کومشکلات کاسامناکرنا پڑ رہاہے ۔کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ سے 16 نومبر کو ماہر امراض چشم ڈاکٹر محمد سعید خان کو اغواکرلیاگیاتھاجن کو تاحال بازیاب نہیں کریاجاسکا ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر سعید کی عدم بازیابی کے خلاف پی ایم اے کی کال پر آج 41 ویں دن بھی تمام سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈیز بند ہیں جبکہ گذشتہ 7 روز سے ایمرجنسی وارڈ اورآپریشن تھیٹرز بھی بند ہیں۔

ڈاکٹر کی ہڑتال کی وجہ سے روزانہ ہزاروں مریضوںکو مشکلات سے دوچار ہوناپڑرہاہے ۔ڈاکٹرز کاکہناہے کہ جب تک ان کا ساتھی بازیاب نہیں ہوتاوہ اپنااحتجاج جاری رکھیں گے ۔ دوسری جانب محکمہ صحت کی جانب سے 73 ڈاکٹر زکی معطلعی کی احکامات جاری گئے ہیں اور انکی تنخواہیں اور مراعات روک دی ہیں ۔