شوگر ملز ایسوسی ایشن اور حکومت کے درمیان چینی برآمد کرنے اور دیگر مراعات کا معاملہ طے نہ پا سکا

پیر 26 نومبر 2012 15:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 26نومبر 2012ء) پاکستان میں شوگر ملز ایسوسی ایشن اور حکومت کے درمیاں چینی برآمد کرنے اور دیگر مراعات کا معاملہ طے نہ پانے کی وجہ سے کرشنگ شروع نہیں ہوسکی اور لاکھوں کسان وقت پرگنا نہ بکنے اور آئندہ فصل کے لیے زمین فارغ نہ ہونے کی وجہ سے سخت پریشان ہیں۔

(جاری ہے)

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ برس پونے چھبیس لاکھ ایکڑ سے زائد رقبے پرگنا کاشت ہوا اور پیداوار پانچ کروڑ تریپن ملین ٹن ریکارڈ ہوئی۔ لیکن ماہرین کے مطابق رواں سال گنے کی کاشت پچھلے سال کی نسبت زیادہ ہے۔

متعلقہ عنوان :