پشاور کے مختلف علاقوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف

پیر 26 نومبر 2012 15:54

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 26نومبر 2012ء) پشاور کے مختلف علاقوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے،عالمی ادارہ صحت کے مطابق پشاور میں پولیو وائرس کے پھیلنے کی وجہ سیوریج کا پانی ہے جس کی نکاسی کے لئے مناسب انتظامات موجود نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

انسداد پولیوحکام کے مطابق پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے ۔حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں انسداد پولیو کی خصوصی مہم شروع کی جائے گی۔متاثرہ علاقوں میں شاہین مسلم ٹاؤن اور بخشوپل کے علاقے شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :