حکومت پنجاب نے17ہلاکتوں پر کھانسی کے نشہ آور سیرپ ٹائینو کی فروخت پر پابندی عائدکردی

پیر 26 نومبر 2012 16:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 26نومبر 2012ء ) محکمہ صحت پنجاب نے ہلاکتوں کا سبب بننے والے کھانسی کے شربت ٹائنو کی فروخت پر پابندی عائد کرتے ہوئے اسے فوری طور پر مارکیٹ سے اٹھوانے کا حکم جاری کردیا ۔

(جاری ہے)

شاہدرہ کے علاقے میں کھانسی کے شربت ٹائنو کے استعمال سے اب تک17 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ9 افراد میو ہسپتال لاہو رمیں زیر علاج ہیں جس کی وجہ سے محکمہ صحت پنجاب نے کارروائی کرتے ہوئے فوری طور پر پنجاب میں ٹائنو سیرپ کی فروخت پر پابندی عائد کردی ہے اور پنجاب کے تمام ڈرگ انسپکٹروں کو حکم دیا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ پنجاب بھر میں کہیں بھی یہ سیرپ فروخت نہ ہو اور ساتھ ہی ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ ڈرگ انسپکٹر فوری طور پر پنجاب کے تمام میڈیکل سٹورز پر چھاپے ماریں اور جہاں بھی یہ سیرپ ملے اسے قبضے میں لے لیا جائے۔

متعلقہ عنوان :