کھانسی کاشربت پینےسےہلاکتوں کی تعداد اٹھارہ ہو گئی

منگل 27 نومبر 2012 13:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27نومبر 2012ء) میں کھانسی کا زہریلا شربت پینے سے ہلاکتوں کی تعداد اٹھارہ ہوگئی۔ شربت کی فروخت پر پابندی لگا دی گئی۔ ڈسٹری بیوٹرز اور میڈیکل اسٹور مالکان کو حراست میں لے لیا گیاہے۔یہ کھانسی کی دوا نشے کے لئے استعمال کی جاتی تھی۔ لیکن اس بار یہ شربت جان لیوا ثابت ہوا اور کتنے ہی لوگ سکون کی تلاش میں زندگی ہی گنوا بیٹھے۔

(جاری ہے)

شاہدرہ کے علاقے میں ٹائنو سیرپ سے نشہ معمول کی بات تھی۔ میڈیکل سٹورز پر بھی یہ سیرپ بغیر ڈاکٹر کا نسخہ دکھائے آسانی سے مل جاتا تھا۔ شاہدرہ ٹاون میں روزانہ جنازے اٹھ رہے ہیں اور لوگ سراپا احتجاج ہیں۔ بائیس سالہ عرفان بھی اپنی ایک سال کی بیٹی کو یتیم کر گیا۔سلمان رفیق معاونِ خاص وزیرِ اعلی پنجاب برائے صحت محکمہ صحت نے کھانسی کے اس جان لیوا شربت کی فروخت پر پابندی لگا دی ہے۔ اور ڈسٹری بیوٹرز اور میڈیکل سٹور مالکان کو حراست میں بھی لے لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :