جموں‘حکومت کا دختر کشی اور ماں کے پیٹ میں بچوں کی جنس کا پتہ چلانے والوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ، دختر کشی میں ملوث غیر رجسٹرڈ شدہ کلنکوں کے مالک کو اشخاص 3سال قیدا ور50ہزار روپے جرمانے ادا کرنا ہوگا‘وزیر صحت

منگل 27 نومبر 2012 13:23

جموں(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 27نومبر 2012ء) دختر کشی کرنے والے افراد اور ماں کے بطن میں پل رہے بچے کا جنس پتہ چلانے والوں کیخلاف حکومت نے سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملوث پائے جانے والے غیر رجسٹرڈ شدہ کلنکوں کے مالک / اشخاص کو3 سال کی قید و50 ہزار روپے جرمانے ادا کرنا ہوگا۔ وزیر صحت شام لال شرما کی صدارت میں پی سی اینڈ پی اینڈ ڈی ٹی ایکٹ سٹیٹ سپروائزری بورڈ کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی ۔

(جاری ہے)

شرما نے کہاکہ حکومت موجودہ پری کنسیپشن اینڈ پِری نیٹل سیکس سلیکشن/ ڈیٹرمنیشن ایکٹ( پی سی اینڈ پی اینڈ ڈی ٹی) کو مزید متحرک و فعال بنا رہی ہے۔ شام لال شرما ، جو سٹیٹ سپروائزری بورڈ کے ایکس آفشیو چئیرمین بھی ہیں، نے اس مقصد کیلئے سول سوسائٹی سے تعاون طلب کیا تا کہ اس سماجی بدعت کو جڑ سے اکھاڑا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ اس لعنت کو ختم کرنے کے لئے صرف حکومت کی کوششیں ہی کافی نہیں بلکہ سماج کا تعاون لازمی ہے۔وزیر موصوف نے اس لعنت کے خاتمہ کے لئے مساجد، مندروں، گوردواروں اور گرجا گھروں میں مذہبی رہنماوں کی خدمات حاصل کرنے کی ضرورت پر زور دیا تا کہ دختر کشی، گھریلو تشدد اور خواتین کے خلاف دیگر جرائم کا قلع قمع کیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :