میلسی سے پیپلز پارٹی کے رکن پنجاب اسمبلی سردار خان کھچی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے

منگل 27 نومبر 2012 14:08

میلسی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 27نومبر 2012ء) میلسی سے پیپلز پارٹی کے رکن پنجاب اسمبلی سردار خان کھچی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔ وہ پی پی 239 وہاڑی سے ایم پی اے تھے۔ سردار خان کھچی یکم ستمبر 1958کو لاہور میں پیدا ہوئے ۔ انہوں نے 1983میں گورنمنٹ کالج لاہور سے بی اے کیا۔

(جاری ہے)

2008 میں پی پی کے ٹکٹ پر پی پی 239وہاڑی سے پنجاب اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے اور کچھ عرصہ سے عارضہ قلب میں مبتلا تھے۔

سردار خان کھچی اور ان کے چند دوستوں نے ضیاء الحق دور میں جب وہ گورنمنٹ کالج لاہور میں زیر تعلیم تھے اس وقت کی معروف ہیروئن شبنم کے گھر جا کر اسے زیادتی کا نشانہ بنایا تھا تاہم کھچی خاندان اور دیگر جاگیر دار اور سیاسی خانوادوں کے چشم و چراغ اپنے بزرگوں کے سیاسی اثر و رسوخ کی وجہ سے اس کیس سے بچنے میں کامیاب ہوگئے تھے۔